اسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔پی ایم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق محمد شہباز شریف نے آج دوپہر مملکتِ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزیرِ اعظم نے جاری حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور آج سعودی عرب میں الجبیل آئل فسیلیٹی پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔
وزیرِ اعظم اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، پاکستان کی سفارتی کاوشوں بارے آگاہ کیا

Leave a Reply