Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
39 واں روز: اسرائیل کے شہری انفراسٹرکچر پر حملے، تہران میں یہودی عبادت گاہ مکمل تباہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

39 واں روز: اسرائیل کے شہری انفراسٹرکچر پر حملے، تہران میں یہودی عبادت گاہ مکمل تباہ

تہران، تل ابیب، واشنگٹن: اسرائیل نے جنگ کے 39 ویں روز بھی جارحیت جاری رکھی اور ایران کے شہری انفراسٹرکچر پر بمباری کی جس سے تہران میں ایک یہودی عبادت گاہ مکمل تباہ ہو گئی، ایران نے بھی جوابی حملوں میں امریکی تنصیبات اور اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کا سب سے بڑا پیٹرو کیمیکل پلانٹ تباہ کر دیا ہے، پاسداران انقلاب کا مالیاتی نظام منظم طور پر ناکارہ بنا رہے ہیں، ایران کے دو بڑے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایران کی 85 فیصد سے زیادہ پیٹرو کیمیکل برآمدات غیر فعال ہو گئی ہیں۔
سعودی عرب نے 7 بیلسٹک میزائل تباہ کر دیےسعودی وزارت دفاع کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ 7 بیلسٹک میزائل تباہ کر دیئے ہیں، گرنے والے ملبے سے ہونے والے نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے اور صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے، اپنی سرزمین اور اہم تنصیبات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *