Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عوام کیلئے بُری خبر! بجلی کی قیمت میں ایک روپے 42 پیسے فی یونٹ اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عوام کیلئے بُری خبر! بجلی کی قیمت میں ایک روپے 42 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد : عوام ایک بار پھر تیار ہو جائیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔بجلی فی یونٹ ایک روپے 42 پیسے مہنگی ہوگئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فروری کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، قیمتوں میں اضافے سے متعلق رقم اپریل کے بجلی بلوں میں صارفین سے وصول کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، جس پر نیپرا نے سماعت مکمل کرنے کے بعد 1 روپے 42 پیسے اضافے کی منظوری دی۔واضح رہے اِس سے قبل جنوری میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 1.63 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *