اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو دھول چٹائی، سفارتی کامیابی پر دنیا تعریف کر رہی ہے۔قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی عزت اور تکریم میں اضافہ ہوا ہے، اپنی قیادت کی بصیرت کو داد دیتا ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے60 سے 70 دفعہ پاکستان کی فتح کی تعریف کی، پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو دھول چٹائی، عظیم کامیابیوں پر پاکستان کی دنیا بھر میں تعریف کی جا رہی ہے۔
ہم نے 5گنا بڑے دشمن کو دھول چٹائی، سفارتی کامیابی پر دنیا معترف: خواجہ آصف

Leave a Reply