Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
برطانیہ نے 3 روسی سب میرینز کی خفیہ سرگرمیاں بے نقاب کردیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

برطانیہ نے 3 روسی سب میرینز کی خفیہ سرگرمیاں بے نقاب کردیں

لندن: برطانیہ نے شمالی بحرِ اوقیانوس میں 3 روسی سب میرینز کی خفیہ سرگرمیاں بے نقاب کر دیں۔برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی نیوی نے ایک ماہ تک روسی سب میرینز کی مسلسل نگرانی کے بعد کارروائی کی، روسی سب میرینز زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبلز اور توانائی پائپ لائنز کے قریب دیکھی گئیں۔برطانوی وزیر دفاع اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں، برطانیہ اور اتحادی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ نقصان کو ٹال دیا، روسی سرگرمیوں سے عالمی مواصلاتی نظام کو خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔حکام کے مطابق واقعے کے بعد برطانیہ اور روس کے درمیان سمندری کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا، روسی جنگی جہازوں کی پابندی زدہ آئل ٹینکرز کو اسکورٹ کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آگئیں ہیں۔دوسری جانب کریملن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہمیں اپنی بحری حدود اور مفادات کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *