Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جنگ بندی معاہدے میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے: برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، یورپی یونین – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جنگ بندی معاہدے میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے: برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، یورپی یونین

پیرس: فرانس، آسٹریلیا، اور برطانیہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے میں لبنان کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔ایکس پر اپنے بیان میں فرانسیسی صدر کہا کہ میں نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کی اور دونوں رہنماؤں کے جنگ بندی پر رضامندی کے فیصلے کو بہترین قرار دیا ہے اور یہ امید ظاہر کی کہ یہ جنگ بندی تمام محاذوں پر، بشمول لبنان، مکمل طور پر نافذ کی جائے گی۔ فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ ’اس پیش رفت سے جامع مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی جو ایک طویل المدتی امن معاہدے تک لے جا سکتی ہے، فرانس مشرقِ وسطیٰ میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ میکروں کے مطابق انہوں نے اس معاملے پر قطر، متحدہ عرب امارات، لبنان اور عراق کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کی ہے۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے قبل بدھ کے روز میکروں نے دو فرانسیسی شہریوں سے ملاقات کی جو ایران میں تین سال سے زائد حراست کے بعد رہا ہوئے ہیں۔دوسری طرف وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ لبنان جنگ بندی کا حصہ نہیں ہے اور اسرائیل نے بدھ کے روز بھی لبنان کے دارالحکومت بیروت کو نشانہ بنایا اور ان حملوں میں 254 سے زائد افراد کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔لبنان کے وزیرِ اعظم نے اسرائیلی فضائی حملوں کی بڑی لہر کے بعد لبنان کے تمام دوست ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائی کو تمام دستیاب ذرائع سے رکوانے میں مدد کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *