Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کی قرارداد جمع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کی قرارداد جمع

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔قرارداد چیف وہپ ن لیگ رانا محمد ارشد کی جانب سے جمع کروائی گئی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی قیادت نے علاقائی کشیدگی میں مؤثر سفارتکاری کا مظاہرہ کیا۔متن کے مطابق قیادت نے عالمی سطح پر بڑھتی کشیدگی میں امن و استحکام کے فروغ میں کردار ادا کیا، قرارداد میں میاں نواز شریف کی رہنمائی کو بھی سراہا گیا۔ایوان نے اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیا، قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستانی قیادت نے دانشمندانہ سفارتکاری سے تناؤ کم کرنے میں کردار ادا کیا۔متن میں ایوان نے پاکستان کے مثبت اور متوازن عالمی کردار کو بھی سراہا، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ شہباز شریف، اسحاق ڈار اور جنرل عاصم منیر کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *