Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں اب تک کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان کی ثالثی کوششوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ تمام فریق امن اور جنگ بندی کو برقرار رکھیں، اس موقع پر پُرامن مذاکراتی حل کیلئے سہولت اور ہر ممکن تعاون کی فراہمی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں فریقین کی جانب سے دکھائے گئے تحمل اور بردباری کو سراہا گیا، وزیراعظم نے اس عمل میں شامل فریقوں کے عزم کی تعریف کی، وزیراعظم نے امن کے حصول کی کوششوں میں کامیابی کی دعا کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آنے والے وفود کو دعوت کی تجدید کی اور کہا کہ پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون اور اعلیٰ ترین میزبانی فراہم کی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *