Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسرائیل ناجائز ریاست، وجود قبول نہیں کیا جا سکتا: مولانا فضل الرحمان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسرائیل ناجائز ریاست، وجود قبول نہیں کیا جا سکتا: مولانا فضل الرحمان

مردان:سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل ناجائز ریاست اِس کا وجود قبول نہیں کیا جا سکتا۔خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کا پاکستان میں بیٹھ کر امن کی تلاش خوش آئند ہے۔اُنہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران پاکستان کی سرزمین پر بیٹھ کر دنیا کے لیے امن تلاش کر رہے ہیں، پاکستان نے جو کردار ادا کیا، ہم 78 سال سے اس کے متلاشی تھے۔سربراہ جمعیت علما کا کہنا تھا کہ اسلام اگر خوداعتمادی ہو تو پاکستان اسلامی دنیا کی قیادت بھی کر سکتا ہے، حکمرانوں نے احتجاج کے باعث غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے پیش نظر احتجاج موخر کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پاکستان میں مہمانوں کی عزت کے قائل ہیں، حکومت نے عالمی دباؤ کے تحت عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا، غریب عوام کے خلاف فیصلے واپس لیے جائیں۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان 25 کروڑ مسلمانوں کا وطن ہے اور امت کی قیادت کی صلاحیت رکھتا ہے، 78 سال سے پاکستان کو عالمی اثر و رسوخ کے تحت رکھا گیا، حقیقی آزادی، خودمختاری اور قومی خود اعتمادی ہمارا مؤقف ہے۔سربراہ جمعیت علما اسلام کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اس کا وجود قبول نہیں کیا جا سکتا، اسرائیل کا خاتمہ مظلوم فلسطینیوں اور امت مسلمہ کی خواہش ہے، مودی اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ سے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ حکمران حلف کی پاسداری نہیں کر رہے، پاکستان کو دستور کے مطابق چلایا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *