Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کو جرم بنا دیا گیا :سہیل آفریدی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کو جرم بنا دیا گیا :سہیل آفریدی

عمران نے مذاکرات کو ترجیح دی،عالمی حالات انکی بصیرت کی تصدیق کر رہے بانی کی بہنوں، کارکنوں،حامیوں کو ریاستی دباؤ، تشدد اورہراسانی کا سامنا ہے
پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور علاقائی استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے مکالمے اور پرامن روابط کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا عالمی حالات و واقعات نا حق قید عمران خان کی بصیرت کی تصدیق کر رہے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ جنگ کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دی،وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے افغانستان تنازع کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ دیرپا استحکام صرف مذاکرات اور سیاسی حل کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف بے بنیاد اور سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں، کئی اس قدر غیر منطقی ہیں کہ انصاف کا مذاق بن چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان مقدمات کی بروقت سماعت نہیں ہورہی، جو ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت ان کی قید کو طوالت دینے کی کوشش ہے ، انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پرامن احتجاج کو بھی جرم بنا دیا گیا ہے ، عمران خان کی بہنوں، پی ٹی آئی کارکنوں اور حامیوں کو ریاستی دباؤ، تشدد اور ہراسانی کا سامنا ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *