Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہبازشریف جلد سعودی عرب اور ترکیہ جائیں گے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہبازشریف جلد سعودی عرب اور ترکیہ جائیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پیش نظر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جس کے بعد وہ ترکیہ جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ متوقع ملاقات میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے آئندہ لائحۂ عمل، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر گفتگو ہونے کا امکان ہے، اس کے علاوہ مستقل جنگ بندی اور امن کے قیام سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سعودی عرب کے دورے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا بھی دورہ کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *