Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، امریکہ ایران مذاکرات کی پیشرفت بارے بریفنگ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، امریکہ ایران مذاکرات کی پیشرفت بارے بریفنگ

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی اور امریکا ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا۔شہبازشریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں مذاکرات کے مختلف مراحل پرتفصیلی بریفنگ دی اور امریکا ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا۔اُنہوں نے پاکستان کی ثالثی کے ذریعے حاصل پیشرفت پر بریفنگ بھی دی اور صدرمملکت کو اپنے سعودی عرب اورترکیے کے آنے والے دوروں سے بھی آگاہ کیا۔یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایران امریکا تنازع کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جنگ کے اثرات خطے اور بین الاقوامی سکیورٹی معیشت اور سیاست پر ہوئے ہیں،ایران امریکا مذاکرات کی میزبانی کے لیے پاکستان کی انتھک کوششوں، وزیراعظم ، فیلڈ مارشل اور تمام ریاستی اروں کی کاوشوں کو سراہا۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمہ داراورکلیدی ریاست کے طورپراپنی حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے، پاکستان نے دنیا کے سامنے اپنی امن پسندی کی ساکھ کو ثابت کیا ہے، وزیراعظم ،نائب وزیراعظم امریکا ایران اورعلاقائی،عالمی طاقتوں کیساتھ رابطے میں رہیں، رابطوں سے امن عمل کے تسلسل اورعلاقائی ہم آہنگی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *