Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1706 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • وہ پودے جو 80 سال تک آپ کے گھروں میں زندہ رہ سکتے ہیں

    وہ پودے جو 80 سال تک آپ کے گھروں میں زندہ رہ سکتے ہیں

    (سنگ میل نیوز)درختوں کے بارے میں سب ہی جانتے ہیں کہ وہ کئی سو سال کی عمر پاتے ہیں اور انسانوں کو اس کا فائدہ پہنچاتے ہیں۔

    تاہم آپ نے یہ کبھی نہیں سنا ہوگا کہ پودے گھروں میں بھی لمبی عمر پا سکتے ہیں، جی بالکل اگر آپ اچھی دیکھ بھال اور سازگار ماحول فراہم کریں تو مخصوص پودے آپ کے گھر کو لمبے عرصے تک ہرا بھرا رکھ سکتے ہیں۔
    مونسٹیرا
    مونسٹیرا ایک خوبصورت پودا ہے جس کے پتے گہرے سبز رنگ کے ہوتے ہیں اور پتوں پر موجود خاص کٹاؤ اس کی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ لوگ اس پودے کو گھر کی خوبصورتی کیلئے رکھنا پسند کرتے ہیں، اگر اس پودے کی اچھی دیکھ بھال کی جائے تو یہ لمبی عمر کو پہنچ سکتا ہے۔

    پوتھوس

    پوتھوس کی خاصیت اس کے ہرے پتوں پر پیلے رنگ کے نشان ہونا ہے اسی لیے یہ پودے گھروں کی زینت بنتے ہیں جب کہ اس پودے کو اگانے کیلئے زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑتی۔

  • پولیس کا نارتھ ناظم آباد میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ، 23 لاکھ روپے برآمد

    پولیس کا نارتھ ناظم آباد میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ، 23 لاکھ روپے برآمد

    کراچی: (سنگ میل نیوز)پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں منشیات کے اڈے پر چھاپے کے دوران 23 لاکھ روپے کیش برآمد کرلیا۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے جرائم آرگنائز کرائم کے خلاف قائم کی گئی ٹاسک فورس نے نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدود واحد کالونی کھنڈو گوٹھ میں منشیات کے ایک اڈے پر چھاپا ماراجہاں سے 23 لاکھ 35 ہزار روپے نقد اور منشیات برآمد کرلی تاہم اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ رات گئے ریلوے پھاٹک کے قریب اڈے پر چھاپے کے دوران ملزمان فرار ہوگئے تاہم عملے کو 86 گرام منشیات، 23 لاکھ 35 ہزار روپے کیش اور موبائل فون وغیرہ ملے۔

    پولیس کے مطابق چھاپے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں سخی الرحمان نامی ملزم کو مفرور ظاہر کیا گیا ہے۔

  • حکومتی ادارے بجلی کمپنیوں کے ڈھائی کھرب سے زائد کے نادہندہ نکلے

    حکومتی ادارے بجلی کمپنیوں کے ڈھائی کھرب سے زائد کے نادہندہ نکلے

    اسلام آباد: (سنگ میل نیوز)وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتی ادارے بجلی واجبات کے 2کھرب 56 ارب روپے نادہندہ ہیں۔

    قومی اسمبلی میں جمع دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومتی ادارے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 47 ارب 81کروڑ کے نادہندہ ہیں جب کہ صوبائی حکومتوں کے ماتحت ادارے بجلی کی مد میں ایک کھرب 51کروڑ کے نادہندہ ہیں۔

    دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت لیسکو کی 6 ارب 67 کروڑ،گیپکو کی 2 ارب 82 کروڑ، فیسکو کی ایک ارب 72 کروڑ، آئیسکو کی 14 ارب 13 کروڑ، میپکو کی 2 ارب 18 کروڑ، پیسکو کی 2 ارب 22 کروڑ، حیسکو کی 5 ارب 53 کروڑ، سیپکو کی 9 ارب 13 کروڑ، کیسکو کی 2 ارب 40 کروڑ اور ٹیسکو کی 96 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔

    دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت 5 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی 33 ارب 5 کروڑ، خیبر پختونخوا حکومت پیسکو اور ٹیسکو کی 26 ارب 25 کروڑ ، سندھ حکومت حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 54 ارب سے زائد جب کہ بلوچستان حکومت کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 38 ارب 29 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔

    دستاویز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر حکومت کے محکمے ڈسکوز کے 56 ارب 77کروڑ کے نادہندہ ہیں۔

    پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ حساسیت کے باعث ڈسکوز ان محکموں کے بجلی کنکشن منقطع نہیں کرتے مگر ادائیگی نہ کرنے پر سرکاری محکموں کو کنکشن کاٹنے کے نوٹسز دیے جاتے ہیں۔

  • بلوچستان میں بارشیں اوردہشتگرد حملے، ٹرین سروسز معطل ہونے سے ریلوے کو یومیہ 15 لاکھ کا نقصان

    بلوچستان میں بارشیں اوردہشتگرد حملے، ٹرین سروسز معطل ہونے سے ریلوے کو یومیہ 15 لاکھ کا نقصان

    بلوچستان (سنگ میل نیوز)میں بارشوں اور دہشتگرد حملوں کے نتیجے میں معطل ہونے والی ٹرین سروسز کو کئی روز گزرجانے کے باوجود بھی بحال نہ کروایا جاسکا جس سے ریلوے کو روز انہ 15 لاکھ روپے کے نقصان ہورہا ہے۔

    بلوچستان کے ضلع بولان میں دہشتگردی کے نتیجے میں پل گرنے کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس ایک ہفتہ گزرجانے کے باوجود بھی بحال نہ کی جاسکی۔

    گزشتہ ہفتے بولان کے علاقے دوزان میں انگریز راج میں تعمیر ہونے والا ریلوے پل بم دھماکے کے نتیجے میں گرگیا تھا، ریلوے پل گرنے سے اندرون ملک پنجاب اور سندھ کیلئے ریل سروس معطل ہوگئی تھی جسے محکمہ ریلویز ایک ہفتہ گزرجانے کے بعد بھی بحال نہ کرسکا ہے۔

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے حملوں میں 37 افراد جاں بحق
    بلوچستان میں تین ماہ کے تعطل کے بعد آج سے ٹرین سروس بحال کر دی جائے گی
    ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کی مچ سے بحالی کیلئے ریلوے نے محکمہ داخلہ بلوچستان اور ایف سی کو سکیورٹی کی فراہمی کا مراسلہ لکھا تھا لیکن7 روز گزرنے کے باجود ابھی تک سکیورٹی دینے کا فیصلہ نہیں ہوا جب کہ محکمہ ریلویز بھی مسافروں کو مچ لے جانے کیلئے بسوں کا بندوبست بھی نہیں کرسکا ہے۔

    دوسری جانب سبی سے ہرنائی کیلئے ٹرین سروس 23 جولائی سے بند ہے اور سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کی مرمت ڈیڑھ ماہ بعد بھی نہیں ہوسکی ہے۔

    ادھر قلعہ عبداللہ کے علاقے شیلا با غ کی سرنگ میں برساتی پانی بھرنے کے باعث کوئٹہ چمن ٹرین سروس بھی 2 روز سے معطل ہے جس کی بحالی میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں ٹرینوں کی بند ش سے ریلوے کو روز انہ 15 لاکھ روپے کے نقصان ہورہا ہے۔

  • نئی آئی پی پیز کے بعد کیپسٹی پے منٹ میں 2142 ارب روپے کا اضافہ

    نئی آئی پی پیز کے بعد کیپسٹی پے منٹ میں 2142 ارب روپے کا اضافہ

    اسلام آباد: (سنگ میل نیوز)بجلی کے شعبے میں مالی سال2017 میں کیپسٹی پے منٹ (ادائیگی کی صلاحیت) کا حجم 384 ارب روپے تھا جو نئی آئی پی پیز کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 2142 ارب روپے بڑھ گئی ۔

    2015 سے بجلی کا اوسط استعمال 15000میگا واٹ رہا جب کہ مجموعی پیداواری صلاحیت 20 ہزار میگا واٹ تھی جس پر کیپسٹی پے منٹ کی مد میں لاگت 200 ارب روپے تھی۔

    گوکہ 2024 میں بجلی کی اوسط طلب 13000میگاواٹ ہی رہی لیکن پیداواری صلاحیت 43 ہزار میگاواٹ تک جا پہنچی جس سے کیپسٹی پے منٹ میں2142 ارب کا اضافہ ہوگیا۔

    آئی پی پیز نے ملک کو بندگلی میں پہنچا دیا، نیپرا کا بجلی نجی شعبے کو دینے پرغور
    2015-16 میں طے ٹیرف کے مطابق اوسط کیپسٹی ٹیرف 2.78 روپے فی یونٹ تھا لیکن اب 2015کی پاور پالیسی کے تحت نئے پاور پلانٹس اضافہ کے ساتھ آئندہ مالی سال 2025کے لیے کیپسٹی ٹیرف بڑھ کر 18.39 روپے فی یونٹ ہوگیا ہے۔

    اس کی بڑی وجہ روپے کی قدر کا گھٹنا بھی بتائی جاتی ہے جو ڈالر کے مقابلے میں 97 روپے بڑھ کر 278 روپے ہوگیا ہے اس کے علاوہ پورے خطے میں بلند ترین ٹیرف کی وجہ سے پاکستان میں صارفین نے بھی بجلی کا استعمال محدود کردیا ہے۔

    اس کی وجہ سے بھی کیپسٹی پے منٹ میں اضافہ ہوگیا ہے، اس وقت صارفین قرضے اتارنے کی مد میں سالانہ 1083ارب روپے ادا کررہے ہیں، یہ قرضے زیادہ تر بجلی کی پیداوار کی مد میں لیے گئے، 218 ارب روپے آپریشن اینڈ مین ٹیننس کی مد میں لیے گئے۔

  • میانوالی میں پولیس نے دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا، 2 جوان زخمی

    میانوالی میں پولیس نے دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا، 2 جوان زخمی

    (سنگ میل نیوز)میانوالی میں پنجاب پولیس نے خوارج دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

    میانوالی کے قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے خوارج کے دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔

    تاہم پنجاب پولیس نے ایک بار پھر بھرپور قوت سے جواب دیتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا جبکہ دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہوگئے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق 12 سے 14 خوارجی دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر قبول خیل چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز سے حملہ کیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ چیک پوسٹ پر تعینات پنجاب پولیس کے جوان الرٹ ہونے کے باعث حملہ ناکام بنادیا گیا، پولیس نے شدید جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق حملے میں 2 پولیس جوان معمولی زخمی ہوئے ہیں ،مفرور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس چیک پوسٹ قبول خیل کے بہادر اہلکاروں کو شاباش دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں پنجاب پولیس پر دہشت گردوں کا یہ 9 واں حملہ ہے جو ناکام بنایا گیا،پنجاب پولیس بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہماری پولیس آئندہ بھی دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائے گی۔

    دوسری جانب حملے کے بعد ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے پہنچ کر جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

  • قلعہ سیف اللہ میں پی ٹی آئی کے شمولیتی پروگرام میں کارکنان آپس میں لڑ پڑے،کئی زخمی

    قلعہ سیف اللہ میں پی ٹی آئی کے شمولیتی پروگرام میں کارکنان آپس میں لڑ پڑے،کئی زخمی

    (سنگ میل نیوز)بلوچستان کے شہر قلعہ سیف اللہ میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے شمولیتی پروگرام میں بد نظمی ہوگئی۔

    اتوار کو قلعہ سیف اللہ میں پی ٹی آئی کا شمولیتی کنونشن منعقد کیا گیا جس میں کارکنان آپس میں لڑ پڑے اور اس دوران کئی کارکن زخمی بھی ہو گئے ۔

    کنونشن میں لڑائی کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ایک گروپ نے کوئٹہ ژوب شاہراہ بند کر دی۔

    تاہم صوبائی رہنما ملک باری کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد یہ احتجاج ختم ہوا۔

  • ترک صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ: غزہ میں حملوں، انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے پر زور

    ترک صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ: غزہ میں حملوں، انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے پر زور

    (سنگ میل نیوز )ترک صدر رجب طیب اردوان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملے اور اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری روکے جانے اور فوری اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    ترک صدارتی دفتر کے مطابق ترک صدر طیب اردوان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے جس میں صدر اردوان نے سعودی ولی عہد سے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    ترک صدارتی دفتر کاکہنا ہے کہ صدر اردوان نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اسلامی ممالک کی مشترکا کوششوں پر زور دیا، صدر اردوان اور سعودی ولی عہد نے علاقائی و عالمی معاملات پر بھی بات چیت کی۔

    اس کے علاوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو بھی ٹیلیفون کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آپریشن روکنے کا مطالبہ کیا۔

    اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف بڑے عوامی مظاہرے

    سعودی خبر ایجنسی کے مطابق محمد بن سلمان نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے عرب اور اسلامی ممالک کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

    دوسری جانب مصری صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا اور خطے کے استحکام کیلئے اسرائیلی حملے رُکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • سید علی گیلانی کی تیسری برسی پر چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا مرحوم کو زبردست خراج عقیدت

    سید علی گیلانی کی تیسری برسی پر چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا مرحوم کو زبردست خراج عقیدت

    کشمیرکونسل یورپین یونین(ای یو) کے چیئرمین علی رضا سید نے حریت پسند کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    چیئرمین کشمیرکونسل یورپین یونین(ای یو) علی رضا سید نے مرحوم سید علی گیلانی کو جنہوں نے تحریک آزادی کشمیر کی خاطر اپنی زندگی کے دوران طویل مدت قید وبند کی صہوبتیں برداشت کیں، زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

    اتوار کو سید علی گیلانی کی تیسری برسی کے موقع پر بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں کشمیرکونسل ای یو کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی رضا سید نے کہاکہ مشکلات کے باوجود علی گیلانی اپنے ارادوں میں مصمم رہے اور کشمیریوں کی بھرپور قیادت اور رہنمائی کی۔ مرحوم علی گیلانی نے تین کشمیری نسلوں کو اپنی انتھک جدوجہد سے متاثر کیا۔ وہ کشمیریوں کے ہیرو اور کشمیر کی سچی آواز تھے۔ وہ اپنے اصولوں اور نظریات سے ایک لمحہ بھی پیچھے نہیں ہٹے۔

    چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کہاکہ سید علی گیلانی نے اپنے عظیم مقاصد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور کشمیریوں اور کشمیر کاز کے ساتھ ان کی غیرمشروط وابستگی اور محبت کی وجہ سے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

    انہوں نے کہاکہ اگرچہ علی گیلانی اب اس دنیا میں نہیں رہے لیکن ان کی ولولہ انگیز قیادت، رہنمائی اور عظیم جدوجہد کے اثرات طویل مدت تک باقی رہیں گے۔ ایسی عظیم شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔

  • اظہر مشوانی کے لاپتا بھائیوں کا کیس: اٹارنی جنرل کی استدعا پر مزید 3 روز کی مہلت

    اظہر مشوانی کے لاپتا بھائیوں کا کیس: اٹارنی جنرل کی استدعا پر مزید 3 روز کی مہلت

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اظہر مشوانی کے دو لاپتہ بھائیوں کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کی درخواست پر متعلقہ حکام کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے مزید 3 دن کا وقت دیدیا۔ 

    اظہر مشوانی کے 2 لاپتہ بھائیوں کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی جبکہ کیس میں وکیل بابر اعوان اور اٹارنی جنرل منصور اعوان نے دلائل دیے۔

    دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم کے علم میں بھی معاملہ لایا گیا جس کے بعد ایک لاپتہ کارکن واپس آیا،  تھوڑا وقت ملے تو دیگر افراد بھی واپس آ جائیں گے، مجھے 2 سے 3 دن مزید دے دیں بہتر خبر آئے گی، حکومت اپنا کام کر رہی ہے۔

    اٹارنی جنرل کی جانب سے مزید وقت مانگنے پر درخواست گزار کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ اٹارنی جنرل جو  آج کہہ رہے ہیں، ویسا پہلے بھی کہہ چکے ہیں، اٹارنی جنرل نے یہی بات سپریم کورٹ میں بھی کی تھی۔