Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1745 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • بجلی 5 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

    بجلی 5 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

    (اویس کیانی )سنٹرل پاور پراجیکٹ ایجنسی ( سی پی پی اے )نےعوام پر ایک اور مہنگائی بم پھوڑنے کی تیاری کر لی، نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو  بجلی5 روپے مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ 

     

    تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال سےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں5 روپےفی یونٹ تک اضافےکا خدشہ ہے،سی پی پی اے نے نئےمالی سال کے لیےپاور پرچیز پرائس  کے تعین کی درخواست کی ہے ،سی پی پی اے نے درخواست میں پاور پرچیز پرائس کے7 منظرنامے پیش کئے ہیں،پاور پرچیز پرائس کے لیے 25روپے 3 پیسے سے27 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا تخمینہ ہے،نیپرا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

     

    منظوری کےبعد پاور پرچیزپرائس کابوجھ3.58ٹریلین روپے تک پہنچ جائےگا۔

    https://sangemeelnews.com/2024/05/22/%d9%86%d8%a7%d8%b1%d9%88%db%92%d8%8c%d8%a2%d8%a6%d8%b1%d9%84%db%8c%d9%86%da%88-%d8%a7%d9%88%d8%b1%d8%b3%d9%be%db%8c%d9%86-%d9%86%db%92-%d9%81%d9%84%d8%b3%d8%b7%db%8c%d9%86-%da%a9%d9%88-%d8%a2%d8%b2/

  • ناروے،آئرلینڈ اورسپین نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا،اسرائیل میں کھلبلی

    ناروے،آئرلینڈ اورسپین نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا،اسرائیل میں کھلبلی

    (سنگ میل نیوز)ناروے ، آئرلینڈ اور سپین کی طرف سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے بعد اسرائیل کے ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ۔

     

    یورپی ممالک ناروے اور آئرلینڈ نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے پراسرائیل نے دونوں ملکوں سے اپنے سفیر طلب کرلیے ہیں ۔یورپ کے دو نوں اہم ممالک فلسطین کو آزاد تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں ،اسرائیل کی حکمران جماعت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہےاور فلسطینیوں کی تحریک کو نئی جہت ملی ہے ، اس صورت حال کو جانچنے اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے تل ابیب نے آئرلینڈ اور ناروے سے اپنے سفیر بلالیے ہیں۔

     

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ناروے کے وزیراعظم  جونس گار اسٹور کا کہنا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا مقصد دیگر ملکوں کو پیغام بھیجنا ہے۔وزیراعظم جونس گار اسٹور نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔وزیراعظم آئرلینڈ سیمون ہیرس نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئرلینڈ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔

     

    ادھر سپین کے وزیراعظم پیڈرو سینشز نے پارلیمنٹ سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم متعدد وجوہات کی بنا پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں اور اسے مختصراً ہم تین الفاظ’امن، انصاف اور مستقل مزاجی‘ سے بیان کر سکتے ہیں۔ہمیں دو ریاستی حل کو عزت دینی ہو گی اور اس معاملے پر مشترکہ سکیورٹی بھی ضروری ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ دونوں فریقین امن کے لیے مذاکرات کریں اور یہی وجہ ہے کہ فلسطین کو تسلیم کر رہے ہیں۔

     

    ہسپانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسپین 28 مئی کو فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گا جبکہ ناروے کے وزیر خارجہ نے بھی 28 مئی کوباضابطہ طورپر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    (سنگ میل نیوز)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقاء کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کردی گئی ۔

    ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ و دیگر ساتھیوں کا سفر آخرت ، غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی میتیں طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران لائی گئیں، ایئرپورٹ پر جاں بحق ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ پڑھائی۔

    ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو آبائی شہر مشہد میں روضہ امام علی رضا کے احاطے میں کی جائیگی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم  شہباز شریف مرحوم ابراہیم رئیسانی اور وزیر خارجہ کی شہادت پر تعزیت کریں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ ڈپٹی وزیر اعظم اور دیگر سینئر وزیر بھی جائیں گے ۔

    ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدرابراہیم رئیسی اور رفقا کی وفات پر سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پانچ روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، گزشتہ روز سے ایرانی صدر کی آخری رسومات کا آغاز تبریز میں ہوا ، تبریز میں بھی  ایرانی صدر  اور ان کے رفقاء کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس  میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور مرحومین کیلئے دعا ئے مغفرت کی۔

    تبریز میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی میتیں تہران منتقل کردی گئیں۔

    آخری رسومات کے سلسلے میں ایران میں تعزیتی اجتماعات بھی جاری ہیں ، تہران، نجف، تبریز ودیگر شہروں میں سوگوار بڑی تعداد میں موجود ہیں اور اپنے رہنما کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کی آخری رسومات میں دنیا بھر کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ، روس، ترکیہ اور افغانستان سمیت دیگر ممالک نے اعلان کیا کہ وہ نماز جنازہ میں اپنے نمائندے بھیجیں گے۔

    واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمے داریاں سنبھال لیں ہیں، ایران میں باقاعدہ صدارتی انتخاب 28 جون کو ہوگا۔

  • ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی:امریکا

    ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی:امریکا

     

    (سنگ میل نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے انکشاف کیا ہے  کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے امریکا سے مدد طلب کی تھی۔ 

     

    امریکی محکمہ خارجہ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر سرکاری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں نئے صدر کا انتخاب ہو گا، اس موقع پر ہم ایرانی عوام کی انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کیلئے جدوجہد کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

     

    امریکی ترجمان نے ایران کی درخواست پر مدد فراہم کرنے بارے تفصیلات سے گریز کیا تاہم کہا کہ ایرانی حکومت خراب موسم میں 45 سال پرانا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے فیصلے کی ذمہ دار ہے۔

     

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت نے اپنے ہوائی جہازوں کو دہشتگردی کو سپورٹ کرنے کیلئے استعمال کیا، ایران پر لگائی گئی پابندیوں کیلئے بالکل معذرت نہیں کریں گے،ایرانی حکومت پر پابندیاں جاری رکھیں گے۔

  • پنجاب اسمبلی بھرتیاں کیس ،پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور

    پنجاب اسمبلی بھرتیاں کیس ،پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور

     

    پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور
    پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور

     

     

     

    (ملک اشرف)پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کا معاملہ،سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔
    لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کرلی،انٹی کرپشن کورٹ لاہور نے  پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
    جسٹس سلطان تنویر احمد نے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا،چودھری پرویز الٰہی نے بعد از گرفتاری ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
    اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا ، پرویز الٰہی کو اس کیس میں 25 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیاگیا تھا۔

  • ازخود نوٹس کیس، جو تنقید کرنی ہے ہمارے سامنے کریں،سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا

    ازخود نوٹس کیس، جو تنقید کرنی ہے ہمارے سامنے کریں،سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا

    (سنگ میل نیوز)سپریم کورٹ میں سینیٹر فیصل واڈا کی پریس کانفرنس پر لئے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے فیصل واڈا اور رہنما متحدہ قومی موومنٹ مصطفٰی کمال سے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جو تنقید کرنی ہے ہمارے سامنے کریں، باپ کے گناہ کی ذمہ داری بیٹے کو نہیں دی جا سکتی،معاشرے میں سب سے زیادہ کمزور وہ ہے جو بندوق اٹھاتا ہے،اپنی ذات نہیں بلکہ ادارے کیلئے حلف لیا ہے،مہذب معاشرے میں توہین عدالت کا قانون استعمال نہیں ہوتا۔

    سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا
    سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا

    سپریم کورٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر افغان بنچ میں شامل ہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے وہ پریس کانفرنس سنی، کیا یہ توہین عدالت ہے یا نہیں؟

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ مجھے جو ویڈیو ملی اس  میں متعلقہ حصوں کی آواز میوٹ تھی،چیف جسٹس نے کہاکہ توہین عدالت کے قانون کو پڑھتے ہیں، اداروں میں نقص ہوسکتا ہے، کسی اور کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے،اگر آپ ادارے کو انڈر مائن کریں گے تو یہ درست نہیں،میرے خلاف بہت زیادہ باتیں ہوئیں جن کو میں نے نظرانداز کیا،ہم ہر روز اچھا کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    چیف جسٹس نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس   کی تفصیلات طلب کرلیں،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا چیخ و پکار کرکے آپ ادارے کی خدمت کررہے ہیں؟جس کے پاس دلائل ہوں اس کو اس سب کی ضرورت نہیں،ادارے عوام کے ہوتے ہیں ، ان کو بدنام کرنا ملکی خدمت نہیں،اگر میں نے کوئی غلط کام کیا ہے تو بتائیں، تنقید کریں،ایک کمشنر صاحب نے پریس کانفرنس کی، سب نے چلا دی،تنقید کی ایک حد ہونی چاہئے، ان کے بعد ایک اور صاحب آ گئے جن کا نام مصطفیٰ کمال ہے،مصطفیٰ کمال نے بھٹو کا ذکر کیا،دونوں افراد پارلیمنٹ کے ارکان ہیں، ایوان میں بولتے،پارلیمان میں بھی ججز کے کنڈکٹ پر بات نہیں کی جا سکتی، باپ کے گناہ کی ذمہ داری بیٹے کو نہیں دی جا سکتی،میڈیا میں بھی اچھے اور برے صحافی موجود ہیں،ہمیں پتہ ہے ہماری عدلیہ کون سے نمبر پر ہے، گالیاں دینا مناسب نہیں،اسی عدالت نے مارشل لا کی بھی آئینی توثیق کی ہے،مارشل لا کی توثیق کرنے والوں کا کبھی دفاع نہیں کروں گا، کہا جاتا ہے کہ باپ کے گناہوں کا ذمہ دار بیٹا نہیں ہو سکتا،سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا،چیف جسٹس نے کہاکہ جو تنقید کرنی ہمارے سامنے کریں۔

    بعدازاں سپریم کورٹ نے سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔

    خیال رہے کہ 15 مئی کو سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب پاکستان میں کوئی پگڑی اچھالے گا تو ہم ان کی پگڑیوں کی فٹبال بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا، 15 روز ہوگئےجواب نہیں آیا، 19 اے کے تحت مجھے جواب دیا جائے، بابر ستار کہتے ہیں کہ جج بننے سے پہلے اس وقت کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو رپورٹ بھیجی، ہم نے کہا کہ اس کے حوالے سے ریکارڈ روم کے اندر کوئی چیز ہوگی تحریری طور پر لیکن اس کا جواب ہمیں نہیں مل رہا۔

  • ماہرہ خان کا کوئٹہ میں پیش آئے واقع پرردعمل،ساتھی فنکار بھی بول پڑے

    ماہرہ خان کا کوئٹہ میں پیش آئے واقع پرردعمل،ساتھی فنکار بھی بول پڑے

    (ویب ڈ یسک)پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان پر کوئٹہ لٹریچر فیسٹول کے دوران شائقین پھینکنے کی ویڈیو پر فنکاروں کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

    ماہرہ خان نےفوٹواینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں شائقین سے تقریر کررہی ہیں،جس کے دوران شائقین کی جانب سے نامعلوم چیز پھینکی گئی،جس کی  ویڈیووائرل ہوگئی جس نے تہلہ مچادیا۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان پر کوئٹہ لٹریچر فیسٹول کے دوران شائقین کی جانب سے نامعلوم چیز پھینکنے کی ویڈیو  نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا۔

    ویڈیو میں  تو اداکارہ نے ایک وضاحتی پوسٹ  بھی جاری کی،  ماہرہ خان نے انسٹاگرام کے تفصیلی کیپشن کے ذریعے مداحوں کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا،اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیشن کے دوران اسٹیج کی جانب کچھ بھی پھینکنا غیر اخلاقی عمل ہے پھر چاہے وہ رومال میں گلاب کا پھول ہی کیوں نہ ہو۔

     انہوں نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ فیسٹیول نہیں ہونے چاہیئے لیکن  میں کہتی ہوں نہیں کسی ایک شخص کی بد تہذیبی کی بنا پر ہال میں بیٹھے لگ بھگ دس ہزار لوگ لوگوں کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں یہ چاہتی اس طرح کہ فیسٹیول ملک کے ہر کونےمیں ہوں تاکہ لوگوں کے سوچنے سمجھنے کے زاویے بدلیں اور وہ ہماری عوام بہترقوم بنیں,انہوں نے آخر میں کوئٹہ والوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تم سے پیار ہے کوئٹہ امید ہے ہم پھرملیں گے۔

    ماہرہ کی پوسٹ پر جہاں ان کے مداح ان کی ہمت و حوصلے پر انہیں داد دے رہیں وہیں ان کے ساتھی فنکار بھی ان کی حاضر دماغی پر انہیں سراہ رہے ہیں۔

    اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ جس طرح آپ نے پوری صورتحال پر قابو پایا وہ قابل ستائش ہے,ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔

    ایمن خان نے ماہرہ خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ سے محبت کرتے ہیں ماہرہ خان,صرحا اصغر نے لکھا کہ یہ ہیں ہم، یہ ہے ہماری قوم اور اس طرح کا نارواں سلوک کرتےہیں ہم اپنے ستاروں کے ساتھ،شرم کا مقام ہے۔

     اداکارہ کنزہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ آپ نے کس طرح ان حالات کا سامنا اتنی خوبصورتی سے کیا۔آپ کے ساتھ جو لٹریچر فیسٹیول میں ہوا اسے دیکھنا بھی بہت تکلیف دہ ہے۔آپ ہمارا فخر ہیں یہ عمل بلکل ناقابل برداشت ہے۔ ہمیں اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے۔

  • ہر یونین کونسل میں شناختی کارڈکی سہولت، بائیومیٹرک مشینیں نصب ہوں گی،محسن نقوی نے نادرا کو مزید متحرک کردیا

    ہر یونین کونسل میں شناختی کارڈکی سہولت، بائیومیٹرک مشینیں نصب ہوں گی،محسن نقوی نے نادرا کو مزید متحرک کردیا

    ( سنگ میل نیوز)ملک بھرمیں اب یونین کونسل سے شناختی کارڈ بنیں گے ۔یوسیز میں بائیومیٹرک مشینیں نصب ہوں گی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پلان کو چند روز میں حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔

     

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈ کوارٹر زاسلام آباد کادورہ کیا ، جعلی شناختی کارڈ مافیا کے خاتمے کے لئے مؤثر ایکشن لینے کا حکم دے دیا ۔کہتے ہیں کہ پاکستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت دی جائے گی،پاکستان بھر میں یونین کونسل کی سطح پر بائیو میٹرک مشینیں لگائی جائیں گی۔

     

    وفاقی وزیر داخلہ نے یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ اور تجدید کی سہولت فراہم کرنے کے پلان کو چند روز میں حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی ۔شناختی کارڈز کے نظام کو فول پروف بنانے، بہتر اور تیز رفتار بنانے کا پلان طلب کرلیا ۔
    محسن نقوی نے کہا ہے کہ نادرا سنٹرز کے دورے کئے ۔ حالات کا جائزہ لیا۔ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے،ایسا پلان بنایا جائے جس سے نادرا سنٹرز پر آنے والوں کو آسانی ہو اور کام بلا تاخیر ہو،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 6 بڑے شہروں میں نادرا سنٹرز میں اضافے کا 7 روز میں پلان طلب کر لیا،کراچی، لاہور،پشاور،کوئٹہ، اسلام آباد،راولپنڈی میں مزید سنٹرز بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت کردی ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جعلی شناختی کارڈ مافیا کے خاتمے کے لئے موثر ایکشن کا حکم دیدیا۔

    دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا آپریشنل روم کا دورہ کیا ،وفاقی وزیرداخلہ کو پاکستان بھر کے نادرا سنٹرز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے نظام کے بارے بریفنگ دی گئی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چئیرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی  زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹر کے کانفرنس روم میں اجلاس بھی ہوا،نادرا کو عوام کے لئے مزید فرینڈلی بنانے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا،وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور نادرا کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • Артем Ляшанов: Как цифровизация меняет финансовый ландшафт

    Почему сегодня клиенты ожидают, что финансовые услуги будут такими же доступными и интуитивно понятными, как заказ такси или покупка в интернет-магазине?

     Ответ кроется в глобальном смещении приоритетов, в 2026 году цифровая трансформация это не просто обновление систем, а стратегия выживания и роста, определяющая место компании на рынке.

    Финансовые лидеры играют ключевую роль в этом процессе, поскольку именно они управляют ресурсами и понимают экономическую эффективность внедрения новых технологий. Грамотная стратегия позволяет не только повысить продуктивность сотрудников, но и создать базу для непрерывных инноваций, превращая банк из консервативного хранилища денег в гибкую технологическую платформу.

    Что такое цифровая трансформация?

    Это фундаментальное переосмысление того, как финансовые организации работают, конкурируют и взаимодействуют с клиентами. Это переход от разрозненных данных и медленных процессов к единым экосистемам, где каждое решение принимается на основе аналитики в реальном времени.

    Для достижения успеха институтам необходимо разрушить информационные колодцы и полностью перестроить модели обслуживания. Современный подход требует миграции в облако, внедрения интеллектуальных движков принятия решений и создания бесшовного клиентского опыта, где пользователь не замечает сложности банковских процессов.

    «Сегодня данные о ваших счетах больше не закрыты внутри банков. Вы сами решаете, кто может их видеть, чтобы получить лучший сервис. Это изменение самой философии того, как мы распоряжаемся капиталом».

    Артем Ляшанов.

    Ключевые драйверы ускорения изменений

    Процесс цифровизации в 2026 году подталкивают факторы, которые делают изменения неизбежными для любого игрока рынка. Без адаптации к этим вызовам традиционные институты рискуют потерять лояльность аудитории и операционную устойчивость.

    Ниже приведены основные силы, заставляющие финансовый сектор эволюционировать:

    • Пользователи требуют мобильности, прозрачности и безопасности в реальном времени. Клиенту важно иметь доступ к управлению счетами 24/7 с любого устройства;
    • Стартапы используют блокчейн, искусственный интеллект (ИИ) и P2P-платформы, предлагая услуги быстрее и дешевле традиционных банков. Это заставляет «гигантов» индустрии внедрять гибкие бизнес-модели;
    • Законы вроде GDPR и нормы по борьбе с отмыванием денег (AML) требуют внедрения RegTech-решений для детального мониторинга транзакций;
    • Облачные вычисления и ИИ дают бизнесу инструменты для мгновенного масштабирования и персонализации услуг.

    Компании, которые игнорируют эти сигналы, сталкиваются с ростом издержек и оттоком клиентов к более технологичным конкурентам.

    Технологии, трансформирующие финансовые операции

    Главные технологические силы 2026 года позволяют автоматизировать сложнейшие задачи, которые раньше требовали сотен человеко-часов. Они обеспечивают точность, которую невозможно достичь при ручном управлении процессами.

    Внедрение этих инструментов кардинально меняет внутреннюю кухню финансовых организаций:

    • Искусственный интеллект и машинное обучение (AI/ML) используются для глубокого анализа больших данных, автоматизации рутины и борьбы с мошенничеством через отслеживание аномалий в поведении;
    • Блокчейн гарантирует безопасность и прозрачность транзакций благодаря децентрализованной структуре, ускоряя трансграничные переводы;
    • Облачные вычисления позволяют банкам хранить данные в реальном времени и быстро запускать новые продукты без закупки дорогостоящего серверного оборудования;
    • Big Data и продвинутая аналитика помогают выявлять скрытые паттерны в поведении клиентов и предлагать им именно те услуги, которые им нужны в конкретный момент.

    «Использование этих технологий позволяет не только экономить ресурсы, но и создавать новые источники дохода через партнерские экосистемы. Банк становится не просто местом для транзакций, а интеллектуальным помощником в управлении капиталом».

    Артем Ляшанов

    Реальные примеры и кейсы

    Теория обретает смысл только тогда, когда мы видим результаты её применения на практике крупнейшими игроками рынка. Лидеры индустрии уже сегодня пожинают плоды цифровой трансформации, демонстрируя рекордную прибыль и эффективность.

    Рассмотрим примеры компаний, которые успешно адаптировались к новым реалиям:

    • Bunq – европейский необанк, который первым вышел на прибыль благодаря использованию ИИ от Nvidia для отслеживания 520 различных факторов платежа с целью предотвращения мошенничества;
    • UBS – швейцарский гигант запустил решение на базе блокчейна для трансграничных платежей, используя смарт-контракты для мгновенного исполнения условий сделок;
    • Close Brothers – банк внедрил RPA (роботизированную автоматизацию процессов), что позволило автоматизировать проверку документов и сократить количество ошибок при выплатах;
    • Monzo – полностью цифровой банк без физических отделений, который за последний год получил прибыль в размере 19,5 млн долларов благодаря низким операционным расходам и удобному приложению.

    Эти кейсы подтверждают, что цифровая трансформация это инвестиция, которая окупается через снижение рисков и повышение лояльности. Успех этих компаний вдохновляет остальной рынок на решительные шаги в сторону инноваций.

    «Проблема не в отсутствии идей, а в дефиците пропускной способности. Open Banking станет масовым только тогда, когда поддержка API превратится в легкую и дешевую настройку».

    Артем Ляшанов

  • خوشحال پاکستان کشمیریوں کی منزل ،بھائی جیسا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا، وزیراعظم آزادکشمیر

    خوشحال پاکستان کشمیریوں کی منزل ،بھائی جیسا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا، وزیراعظم آزادکشمیر

    (سنگ میل نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق کاکہنا ہے کہ آزادکشمیر کابینہ اور عوام کی جانب سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور کابینہ کا23 ارب روپے کے تاریخی پیکیج دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ، روشن اور خوشحال پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے، کشمیریوں کا پاکستان سے ایک مضبوط اور لازوال رشتہ ہے ،پاکستان سے رشتہ ایک بڑے بھائی جیسا ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر کابینہ کا اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ مظفرآباد میں ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزراءامیر مقام، رانا تنویر حسین،محسن نقوی، عطا اللہ تارڑ،موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور نے شرکت کی ،وزراءحکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبدالوحید،احمد رضا قادری، عبدالماجد خان،راجہ محمد صدیق، چودھری محمد اسماعیل، ظفراقبال ملک، دیوان علی خان چغتائی،محمداکمل سرگالہ،جاوید بٹ، چودھر ی اظہر صادق ،سردار میر اکبر،نثار انصر ابدالی، چودھری قاسم مجید،عاصم شریف ،سردار جاوید ایوب نے شرکت کی ۔چودھری اخلاق،اکبر ابراہیم، امتیاز نسیم، پروفیسر تقدیس گیلانی،چیئرمین وزیر اعظم معائنہ وعلمدرآمد کمیشن پیر مظہر سعید شاہ،مشیرحکومت نثارہ عباسی نے شرکت کی ،معاونین خصوصی صبیحہ خانم، نبیلہ ایوب, چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ اور انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق نے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر کابینہ اور عوام کی جانب سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور کابینہ کا23 ارب روپے کے تاریخی پیکیج دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ، روشن اور خوشحال پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے، کشمیریوں کا پاکستان سے ایک مضبوط اور لازوال رشتہ ہے ،پاکستان سے رشتہ ایک بڑے بھائی جیسا ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا، وزیراعظم پاکستان نے دو دن پہلے میٹنگ میں پیکیج دیا اور آج اس پر عملدرآمد ہو گیا۔

    چودھری انوارالحق نے کہاکہ منگلا ڈیم کے متاثرین کا مسائل اور رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر التواءمیں ہیں ، نیلم جہلم منصوبے کا معاہدہ اور واٹر یوز چارجز کے معاملات بھی التواءمیں ہیں،
    وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ حکومت کفایت شعاری کی پالیسی پر گامزن ہے، ایک سال میں ایک گاڑی بھی نہیں خرید کی گئی، 10 ارب سے سوشل پروٹیکشن انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا،
    اس سے بیوہ، یتیموں، بے سہارا، طلاق یافتہ اور معذور افراد کو ان کی دہلیز پر مالی امداد فراہم کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ بیروزگاری کے خاتمے کیلئے3 ارب روپے کی لاگت سے فنڈ قائم کر رہے ہیں ،
    انڈوومنٹ فنڈ کے تحت ان کو بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔