Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1747 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • وزیر اعظم کا تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان…

    وزیر اعظم کا تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان…

    (سنگ میل نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے اسٹریٹجک ریاستی ملکیتی اداروں کے علاوہ دیگر تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان کر دیا۔
    وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کے امور کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا.

    جس میں وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کی طرف سے نجکاری پروگرام 2029-2024 کا روڈ میپ پیش کیا گیا،
    اس موقع پر اجلاس کو حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے پری کوالیفکیشن کا عمل مئی کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا،
    روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے حوالے سے ضروری مشاورت کا عمل جاری ہے،
    فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ٹرانزیکشن کی جا رہی ہے،
    دوران بریفنگ کہا گیا بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کو پروگرام 2029-2024 میں شامل کر لیا گیا،

    خسارہ زدہ حکومتی ملکیتی اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر پرائیوٹائز کیا جائے گا، نجکاری کے عمل کو تیز اور مؤثر بنانے کیلئے نجکاری کمیشن میں ماہرین کا پری کوالیفائیڈ پینل تعینات کیا جا رہا ہے۔
    اس موقع پر وزیراعظم نے اسٹریٹجک ریاستی ملکیتی اداروں کے علاوہ دیگر تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ماسوائے اسٹریٹجک ریاستی ملکیتی اداروں کے دیگر تمام ریاستی ملکیتی ادارے چاہے وہ نفع بخش ہیں یا خسارہ زدہ ان کو پرائیویٹائز کیا جائے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے تمام وفاقی وزارتوں کو اس حوالے سے ضروری کارروائی اور نجکاری کمیشن سے تعاون کی ہدایت کر دی،
    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار اور سرمایہ کاری دوست ماحول یقینی بنانا اور اس حوالے سے سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنا ہوتا ہے،

    حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہوگی اور اسی پیسے سے سروسز کی فراہمی کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی، نجکاری کے عمل میں شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے۔
    شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کے حوالے سے بڈنگ سمیت دیگر اہم مراحل کو ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دیگر اداروں کی نجکاری کے عمل کے مراحل کو بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔

  • عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج رنگ لے آیا، بجلی اور آٹا سستا ،نوٹیفکیشن جاری ،انٹر نیٹ بحال..

    عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج رنگ لے آیا، بجلی اور آٹا سستا ،نوٹیفکیشن جاری ،انٹر نیٹ بحال..

    ( سفیر رضا)عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج رنگ لے آیا، بجلی اور آٹا سستا ،نوٹیفکیشن جاری جاری کردیا گیا ۔آزادکشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے طے،انٹر نیٹ بحال کردیا گیا ۔ آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات مان لیے،حکومت نےبجلی اور آٹا سستا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، 20کلو آٹا 1000روپے میں ملےگا، 100یونٹ بجلی استعمال پر بجلی 3روپے فی یونٹ ملے گی، 100یونٹ تک بجلی کی قیمت تین روپے فی یونٹ مقررکردی گئی ۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سو سے 3سو یونٹ تک 5روپے فی یونٹ بجلی ملے گی،3سو سے زائد یونٹ پربجلی کا نرخ 6روپے فی یونٹ مقرر ،تین سو کمرشل یونٹ تک بجلی 10 روپے فی یونٹ ملے گی،3سو سے زائد کمرشل یونٹ پر 15روپے فی یونٹ نرخ مقرر کیے گئے ہیں ۔


    دوسری جانب آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی منظوری سے متعلق معاہدہ طے پاگیا .’چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے مطابق آل جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں اور مطالبات کی منظوری سے متعلق معاہدہ بھی طے پاچکا ہے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ آزاد جموں کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سسٹی روٹی، بجلی ایسا مطالبہ ہے جن سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے،میں عوام کے مطالبات پاکستان کی سینیٹ میں لے کر گیا تھا، گزشتہ 4 روز سے آزاد کشمیر میں احتجاج کا سلسلہ جاری تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے کل آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی ممبران کو صدر ہاؤس بلایا ان سے احوال لیا،

    میں مکمل اظہار یکجہتی پر صدر زرداری کا شکرگزار ہوں،میں وفاقی حکومت سے بات کروں گا، ہم کشمیری عوام سے محبت کو کمزور نہیں پڑنے دیں گے، شہباز شریف نے رات کو مجھے فون کے کے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ منتخب جمہوری حکوموت ہے وہ عوامی مینڈیٹ کو سمجھتی ہے،

    آج شہباز شریف نے ہنگامی اجلاس بلایا جس میں تمام اسٹیک پولڈرز نے شرکت کی، میں وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے جو تحفظات تھے وہ سنیں اور کہا کہ پاکستان کا کشمیری عوام سے لازوال رشتہ اس کے لیے جو کچھ کرنا پڑے گا آج اور ابھی کروں اور اسی وقت نوٹیفکیشن جاری کروں گا، جو کام عرصہ دراز سے التوا کا شکار تھے وہ ہوگئے اور بجلی اور روٹی کے نوٹفیفکیشن جاری کردیے گئے۔

    چوہدری انوار الحق نے بتایا کہ ہم نے عوام کے احتجاج کوقوت کے طور پر استعمال کیا، حکومت کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، اس معاملے کو احتیاط سے دیکھا گیا ہے، ان معاملات کو حل کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ اور فوج کے سربراہ نے ذاتی دلچسپی لی اور تمام اسٹیک ہولڈرز نے اتفاق کیا کہ جس حد تک ممکن ہے اپنے اخراجات میں کمی لائیں گے لیکن کشمیریوں کے مطالبات دور کیے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آزاد کشمیر میں احتجاج ہوا اور مختلف شہروں سے قافلوں نے لانگ مارچ کیا۔
    آزاد کشمیر میں احتجاج اور تصادم کے دوران کئی مظاہرین زخمی ہوئے اور ایک پولیس اے ایس آئی بھی جاں بحق ہوا۔

  • شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کیا ہے جواب دینگے تو ٹھیک ہے،عمران خان

    شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کیا ہے جواب دینگے تو ٹھیک ہے،عمران خان

    (قمر عباس)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کیا ہے جواب دینگے تو ٹھیک ہے،
    جیل میں ملاقات کے حوالے سےسوال کا جواب دئیے بغیر نکل گئے۔

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں شیر افضل مروت کے بارے میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے
    کہ شیر افضل مروت نے پارٹی کیلئے زبردست کام کیا ،سیاسی جماعت میں دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے ،

    شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے، شیر افضل مروت ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا۔
    عمران خان کا کہنا تھا کہ شیر افضل کو سمجھایا کہ جنگ باہر والوں سے ہوتی ہے پارٹی میں لڑائی نہیں ہوتی ،

    سعودی وفد کے دورہ کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازعہ بیان دیا،محمد بن سلمان نے میرے کہنے پر دو مرتبہ او آئی سی کانفرنس کروائی ،
    شیر افضل مروت نے پارٹی کے لئے بہت کام کیا لیکن انکو پارٹی پالیسی کی بار بار خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیئے ،
    شیر افضل مروت اب بھی پارٹی پالیسی کے مطابق چلے تو کوئی ایشو نہیں ہے۔

    شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کیا ہے جواب دینگے تو ٹھیک ہے ،
    کوئی پارٹی ڈسپلن میں رہے تو ٹھیک خلاف ورزی کرے تو پورس کا ہاتھی بن جاتا ہے ۔
    صحافی نے سوال اٹھایا کہ شیر افضل مروت نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی ملاقات کیلئے بلائینگے تو جیل جاؤں گا کیا آپ ان کو بلائینگے؟بانی پی ٹی آئی صحافی کے سوال کا جواب دئیے بغیر نکل گئے۔

  • ایک بار پھر تیل سستا ہونے کا امکان،کتنی قیمت گرے گی؟

    ایک بار پھر تیل سستا ہونے کا امکان،کتنی قیمت گرے گی؟

    (سنگ میل نیوز)رواں ماہ پاکستانیوں کو دوسری بار خوشخبری ملے گی،16مئی سے پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے پیمانے پر ریلیف کا امکان ہے۔
    ذرائع کا بتانا ہے کہ اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 13روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8سے 9.50روپے فی لیٹر کی کمی ہو سکتی ہے۔

    انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق 16مئی 2024سے پیٹرول کی قیمت میں 13روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 9.50روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جیسا کہ عالمی قیمتیں بڑے پیمانے پر گر گئی ہیں جیساکہ ایران اسرائیل میزائل حملے ختم ہونے اور بحیرہ احمر میں کشیدگی میں کمی کے بعد مشرق وسطیٰ میں استحکام لوٹ آیا ہے۔

    حکومت کی طرف سے یہ موجودہ مہینے میں لگاتار دوسرا ریلیف ہوگا جیساکہ یکم مئی 2024سے حکام نے موٹر اسپرٹ (ایم ایس) کی قیمت کو 5.45روپے فی لیٹر کم کرکے 293.94 روپے فی لیٹر سے کم کرکے 288.49روپے فی لیٹر کر دیا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی یکم مئی سے 8.42 روپے فی لیٹر کم ہوکر290.38روپے سے کم ہوکر 281.96روپے ہو گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ امدادی منصوبوں پر ابتدائی تخمینوں کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں پی او ایل مصنوعات کی گزشتہ 10دنوں کی تجارت کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا گیا ہے۔
    تاہم اگلے دو دنوں میں ریلیف کے بارے میں تخمینہ مزید پختہ ہو جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس وقت حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کے طور پر 60روپے فی لیٹر بھی وصول کر رہی ہے جبکہ ڈیلرز کو دونوں مصنوعات پر 8.64فی لیٹر کا مارجن مل رہا ہے۔
    تاہم ضلعی مارجن (اضافی مارجن سمیت) پٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر 7.87روپے بھی وصول کیے جاتے ہیں۔

  • نامور ٹی وی اداکارہ ٹریفک حادثے میں چل بسیں

    نامور ٹی وی اداکارہ ٹریفک حادثے میں چل بسیں

    نامور ٹی وی اداکارہ ٹریفک حادثے میں چل بسیں
    (سنگ میل نیوز) کنڈا ٹی وی کی نامور اداکارہ پاویترا جایارام ٹریفک حادثے میں چل بسیں۔
    مشہور بھارتی کنڈا ٹی وی اداکارہ پاویترا جایارام آج ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئیں،


    وہ شوٹنگ کے بعد بھارتی ریاست کرناٹکا کے ضلع مندیا کے علاقے ہناکری سے واپس آ رہی تھیں.
    کہ ان کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں.
    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے کزن اپیکشا، ڈرائیور سری کانت
    اور اداکار چندرا کانت بھی حادثے کار میں سوار تھے جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
    ٹیگز:کنڈا ٹی وی-اداکارہ -ٹریفک حادثہ-شوٹنگ-بھارت-کرناٹکا

  • بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے!!

    بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے!!

    (سنگ میل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان بن گئے۔
    گزشتہ روز ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی جیت بابر اعظم کی قیادت میں 45 ویں فتح تھی۔

    بابر سے قبل انگلینڈ کے مورگن نے بطور کپتان 44 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔
    یوگنڈا کے برائن مسابا نے بھی بطور کپتان 44 میچز میں کامیابی حاصل کی.
    جبکہ افغانستان کے اصغر افغان نے بطور کپتان 42 میچز جیتے تھے۔

  • آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس آج ہوگا…

    آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس آج ہوگا…

    (سنگ میل نیوز)وزیراعظم کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس آج ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس آج صبح وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں آزاد کشمیر حکومت، وزارت داخلہ کے نما ئندے اور دیگر اہم حکام شریک ہوں گے۔

    اس کےعلاوہ اجلاس میں وفاقی وزیرکشمیر امور امیرمقام، وزیر توانائی، وزیر فوڈ سیکیورٹی بھی شرکت کریں گے۔
    اجلاس کے دوران آزاد کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائےگی،

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں آزاد کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔
    ذرائع کے مطابق حکومت آزاد کشمیر اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات کے لئے اہم بیٹھک ہوئی،
    حکومتی کمیٹی کے اراکین، عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندگان مذاکرات میں شریک ہوئے جبکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق،
    سینئر وزیر و وزیر داخلہ کرنل (ر) وقار نور اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ویڈیو لنک کے ذریعے مذاکرات میں شریک ہوئے۔

  • سیاسی گفتگو سے اجتناب،اوقات میں رہو، علی امین گنڈا پور نے فیصل کریم کنڈی  کو وارننگ دیدی…

    سیاسی گفتگو سے اجتناب،اوقات میں رہو، علی امین گنڈا پور نے فیصل کریم کنڈی کو وارننگ دیدی…

    گورنر صاحب آپ کی گاڑی کا تیل میرے بجٹ سے جاتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گورنر کی گرانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا.

    (سنگ میل نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین خان گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو آڑھے ہاتھوں لے لیا،
    وزیراعلیٰ نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو وارننگ جاری کر دی۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین خان گنڈا پور نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا
    کہ تمہارے پاس آئینی عہدہ ہے سیاسی گفتگو سے اجتناب کرو، آپ فارم 47 کی حکومت کے نمائندے ہو،

    گورنر صاحب آپ کی گاڑی کا تیل میرے بجٹ سے جاتا ہے آپ کی گاڑی کا تیل بھی نہیں ہو گا گورنر ہاؤس کو عجائب گھر ڈکلئیر کر کے لوگوں کیلئے کھول دوں گا آپ کو نیچے شفٹ کر دوں گا اپنی اوقات میں رہو۔
    دوسری جانب ڈی آئی خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ لگتا ہے کہ یہ ویسے سبق نہیں سیکھیں گے،

    لتر لگنا ضروری ہیں، میں سلطان راہی کی طرح بیان نہیں دوں گا، کل علی امین نے گورنر ہاؤس پر قبضہ کی بات کی،
    میں آج تمہیں چیلنج دیتا ہوں، کل آؤ قبضہ کرو، میں تمہیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔
    وزیر اعلی خیبرپختوانخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا کی گرانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

  • بابر اعظم نے آئرلینڈ کےخلاف میچ کھیل کر ایک ساتھ 2 اہم اعزاز حاصل کر لیے…

    بابر اعظم نے آئرلینڈ کےخلاف میچ کھیل کر ایک ساتھ 2 اہم اعزاز حاصل کر لیے…

    (سنگ میل نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے آئر لینڈ کیخلاف میچ کھیل کر ایک ساتھ 2 اعزاز حاصل کر لیے ،بابر اعظم نے پہلا اعزاز بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی 20 میچز کھیلنے کا حاصل کیا جبکہ دوسرا اعزاز انہوں ںے آئرلینڈ کیخلاف 57 رنز کی اننگز کھیل کر حاصل کیا ۔

    تفصیلا ت کے مطابق آئر لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم نے بطور کپتان شرکت کی اور جیسے ہی ٹاس کیلئے سکہ اچھالا گیا تو وہ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کپتان بن گئے ،
    بابر اعظم کا یہ 77واں میچ تھا جو انہوں نے بطور کپتان کھیلا اس سے پہلے یہ اعزاز آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے پاس تھا انہوں نے بطور کپتان 76 ٹی 20 میچز کھیلے تھے ۔

    دوسرے اعزاز کی بات کریں تو بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ففٹی پلس سکور کرنے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا اور اب ان کے پاس اکیلے اس اعزاز کے مالک بننے کا سنہری موقع ہے ،
    وہ اس طرح کہ ویرات کوہلی نے109 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 ففٹی پلس سکور کیے جبکہ بابر اعظم نے 108ویں اننگ میں 38واں ففٹی پلس اسکور بنایا ہے ،
    بابراعظم اگر آئندہ میچ میں یعنی اپنے 109ویں میچ میں ففٹی یا ففٹی پلس سکور کرتے ہیں تو وہ ویرات کوہلی کے ریکارڈ سے آگے نکل جائیں گے۔

  • کراچی : چینی اور روٹی کتنے کی ملے گی؟ سرکاری قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری…

    کراچی : چینی اور روٹی کتنے کی ملے گی؟ سرکاری قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری…

    (سنگ میل نیوز)کمشنر کراچی نے چینی اور روٹی کی سرکاری قیمت مقرر کر کے آخر کار نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی ہول سیل مارکیٹ میں قیمت 137 روپے کلو اور ریٹیل پرائس 140 روپے مقرر کر دی گئی ہے، 120 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرام تندوری نان کی قیمت 17 روپے اور 100 گرام چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کمشنر کراچی نے آٹے کے سرکاری نرخ جاری کر دیئے ہیں، چکی کا آٹا 123 روپے کلو کے حساب سے فروخت کیاجائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔
    دوسری جانب خیبرپختونخوا میں 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 200 گرام کی قیمت 30 روپے ہو گی، ڈی سی لاہور نے بھی روٹی نان کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 100 گرام روٹی کی قیمت 16روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20روپے مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں لاہور میں روٹی کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے، نئی قیمت 15 روپے مقرر کی گئی ہے،شہر کے بیشتر تندوروں پر روٹی کی پرانی قیمت پر فروخت جاری ہے،انارکلی بازار میں روٹی 15 کے بجائے 16 روپے میں فروخت ہو رہی ہے،ضلعی انتظامیہ مقررہ قیمت پر روٹی کی فروخت یقینی بنانے میں ناکام ہو گئی،کسی تندور پر بھی نئے نرخ آویزاں نہ کئے جا سکے۔