Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan – Page 22 – Read the latest headlines, breaking news articles, the definitive source for independent journalism from every corner of the globe.

Blog

  • اسرائیل کا ظلم خطرے کی گھنٹی،مسلمان فاتح ہیں اور رہیں گے:فضل الرحمٰن

    اسرائیل کا ظلم خطرے کی گھنٹی،مسلمان فاتح ہیں اور رہیں گے:فضل الرحمٰن

    پاکستان نے حال ہی میں جو کردار ادا کیا ہم برسوں سے اس کے متقاضی تھے ، آج ہماری جدوجہد رنگ لے آئی چوری شدہ حکومت کو نہیں مانتا جو کرسکتے ہو کرلو ، فیصلے اب ایوان نہیں میدان میں ہونگے ، کانفرنس سے خطاب
    مردان:سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کا ظلم اسلامی ممالک کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔ مسلمان فاتح ہیں اور فاتح رہیں گے ، بیت المقدس ایک دن مسلمانوں کا ہوگا اور وہاں عبادت کریں گے ۔ پاکستان نے حال ہی میں جو کردار ادا کیا ہم برسوں سے اس کے متقاضی تھے ، آج ہماری جدوجہد رنگ لے آئی ،چوری شدہ حکومت کو نہیں مانتا جو کرسکتے ہو کرلو ، فیصلے اب ایوان نہیں میدان میں ہونگے ،بلوچستان اور کراچی میں جلسے کرنے کا اعلان کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح جعلی نوٹ نہیں چل سکتا اس طرح جعلی حکومت بھی نہیں چل سکتی۔مردان میں دستور اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان 25کروڑ مسلمانوں کا وطن ہے اس کی عالمی سطح پر اہمیت ہے ، ملک کو پوری اسلامی دنیا کی قیادت کرتے دیکھنا چاہتا ہوں، ہم ملکی سرزمین پر مہمانوں کی عزت کرنا جانتے ہیں۔سربراہ جے یوآئی نے کہاکہ عالمی طاقتوں کے جبر سے غریبوں پر کیا جانے والا مہنگائی کا ظلم واپس لینا ہوگا، قوم کے اندر خود اعتمادی اور ملک کی قدر و منزلت میں اضافہ دیکھنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل ناجائزہ ریاست ہے اس کا خاتمہ امت مسلمہ کی آرزو ہے ، یہ دہانیوں سے فلسطین پر ظلم ڈھا رہا ہے ، یہ ظلم کرتے کرتے ایران تک پہنچ چکا ہے ۔ پاکستان نے ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کے معاملات کو سلجھانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، آج عالمی ممالک ہماری سرزمین پر بیٹھ کر دنیا کے لیے امن چاہتے ہیں۔ ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حق میں بالکل نہیں ۔ پاکستان کے عوام اور امت مسلمہ مودی اور یہودی کے گٹھ جوڑ کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ نواز شریف اور زرداری سر جھکا سکتے ہیں، جے یو آئی سر نہیں جھکا سکتی، حکومت دھاندلی سے لی گئی ہے ، ایسی حکومت مانتا ہوں نہ اس کی پیروی کروں گا، جس طرح جعلی نوٹ نہیں چلتا اس طرح جعلی حکومت بھی نہیں چلتی، بے قیمت لوگ ہم پر مسلط کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اور اپنی اسٹیبلشمنٹ کو بتانا چاہتا ہوں ،یہ غیور پاکستانیوں کا اجتماع ہے ۔ اگر پاکستان پر کوئی نازک وقت آیا تو یہ نوجوان سرحد پر سکیورٹی فورسز سے آگے ہوں گے ۔ اسرائیل کا خاتمہ امت مسلمہ کی آرزو ہے ۔

  • ابوظہبی کے ولی عہد سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

    ابوظہبی کے ولی عہد سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

    ابوظہبی/ بیجنگ: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان سرکاری دورے پر آج بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنا اور ترقیاتی و معاشی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے، یہ دورہ دونوں ممالک کے اس مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے جس کے تحت وہ تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر اعلیٰ صلاحیت والے شعبوں میں نئی پیش رفت چاہتے ہیں۔خبر کے مطابق بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی مارکیٹ صورتحال کے تناظر میں یو اے ای اور چین پائیدار اقتصادی نمو، ترقیاتی شراکت اور طویل المدتی تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔اس سرکاری دورے کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ خطے میں موجودہ کشیدگی کے ماحول میں یو اے ای اپنی عالمی شراکت داریوں کو مزید متوازن اور مؤثر انداز میں آگے بڑھا رہا ہے جبکہ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہونے کے باعث امارات کے لیے ایک نہایت اہم تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت دار سمجھا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ دورہ یو اے ای کے اس کردار کو بھی نمایاں کرتا ہے کہ وہ خود کو عالمی تجارت، سرمایہ کاری اور پائیدار اقتصادی ترقی کے ایک مرکزی مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے، جس میں شیخ زاید بن محمد بن زاید آل نہیان، خلدون خلیفہ المبارک، ڈاکٹر سلطان احمد الجابر، محمد حسن السویدی، ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی، لانا زکی نسیبہ، سعید مبارک الہاجری، سیف سعید غباش اور مریم عید المہیّری شامل ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دورہ صرف علامتی نوعیت کا نہیں بلکہ اس میں سرمایہ کاری، خارجہ تعلقات، انڈسٹری، تجارت اور اسٹریٹجک روابط کے متعدد پہلو بیک وقت شامل ہیں۔

  • جنوبی لبنان کے اہم شہر بنت جبیل کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا، اسرائیل کا دعویٰ

    جنوبی لبنان کے اہم شہر بنت جبیل کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا، اسرائیل کا دعویٰ

    تل ابیب:اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے اہم شہر بنت جبیل کا مکمل محاصرہ کر لیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق شہر کا مکمل کنٹرول چند دنوں میں حاصل کر لیا جائے گا، صیہونی فوج نے ایک ہفتے میں 100 سے زائد حزب اللہ اہلکار شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔عرب میڈیا مکے مطابق اسرائیلی 98 ویں ڈویژن نے بنت جبیل کا گھیرا مکمل کر کے زمینی حملہ شروع کر دیا، اسرائیلی فورسز نے شہر کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے، کمک کا راستہ کاٹ دیا گیا۔حزب اللہ کی جانب سے راکٹ اور ڈرون حملوں کے ذریعے بھرپور مزاحمت جاری ہے، بنت جبیل اسرائیل سرحد سے صرف 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع لبنان کا اہم سٹریٹجک شہر ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا اور اہل خانہ سے ملاقات کا دن، فہرست جمع کرا دی گئی

    بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا اور اہل خانہ سے ملاقات کا دن، فہرست جمع کرا دی گئی

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا اور فیملی سے ملاقات کا دن ہے۔وکیل اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے فہرست اڈیالہ جیل کے گیٹ پر جمع کرا دی فہرست میں بیرسٹر گوہر اور انتظار پنجوتھہ کا نام شامل ہے۔اِسی طرح نیاز اللہ نیازی، سہیل گردیزی ،سید واسط علی شاہ، غلام مصطفیٰ بلوچ ایڈووکیٹس بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے ارکان بھی اڈیالہ جیل آئیں گے جن کی ملاقات کی توقع کی جارہی ہے۔

  • امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی: عرب میڈیا

    امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی: عرب میڈیا

    دبئی: عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔امریکی سینٹ کام کے مطابق ناکہ بندی کا عارضی نفاذ جہازوں کی ایرانی پورٹ میں آمدورفت پر ہوگا، خلیج عرب اور خلیج عمان میں ایرانی پورٹس سے آنے جانے والے جہازوں پر بھی نفاذ ہوگا۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ایران اپنا تیل نہیں بیچ سکے گا، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ایران کی فوج تباہ کر دی اور نیوی سمندر میں ڈبو دی ہے، ایرانی بحریہ کے 158 بحری بیڑے بھی تباہ کر دیئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہمارے پاس روس اور سعودی عرب سے بھی زیادہ تیل ہے، ایران اس وقت بُری صورتحال میں ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی صلاحیت نہیں ہوگی، ایران نے وعدہ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کھولے گا لیکن اس نے جھوٹ بولا۔

  • جنگ کیخلاف بولتا رہوں گا، پوپ لیو کا ٹرمپ کی تنقید پر ردعمل

    جنگ کیخلاف بولتا رہوں گا، پوپ لیو کا ٹرمپ کی تنقید پر ردعمل

    ویٹیکن سٹی:کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو کا امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ردعمل سامنے آگیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے خلاف بیانات دینے پر کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کمزور اور خطرناک شخصیت قرار دیا تھا۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں پوپ لیو کا بڑا مداح نہیں ہوں، جرم کے معاملے میں پوپ لیو کمزور ہیں اور خارجہ پالیسی کے معاملے میں وہ خوفناک ہیں۔پوپ لیو نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے، چاہے اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان پر تنقید ہی کیوں نہ کی جائے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق پوپ لیو نے خصوصی طیارے میں الجزائر جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے ساتھ بحث میں نہیں پڑنا چاہتا، میں جنگ کے خلاف، امن کے فروغ، مکالمے اور ریاستوں کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے بلند آواز میں بولتا رہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ معصوم لوگ مارے جا رہے ہیں اور میرا خیال ہے کہ کسی نہ کسی کو کھڑا ہو کر یہ کہنا ہوگا کہ اس سے بہتر راستہ بھی موجود ہے۔

  • سپین نے تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

    سپین نے تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا

    تہران: اسپین نے ایران کے دارالحکومت تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔چند روز قبل سپین نے ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ سپین کے وزیرِ خارجہ جوز مانوئل الباریس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے تہران میں اپنے سفیر کو ہدایت دی ہے کہ تہران جا کر اپنی ذمے داریاں سنبھالیں اور سفارت خانہ دوبارہ فعال کریں۔ان کا کہنا تھا کہ سپین ہر ممکن طریقے سے امن کی کوششوں میں شامل ہونا چاہتا ہے۔یاد رہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں مسلسل امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے پیشِ نظر اسپین نے اپنے سفارت خانے کے عملے کو واپس بلا لیا تھا۔

  • پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    کراچی: پاکستان سپرلیگ سیزن الیون کے 22ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان آشٹن ٹرنر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔واضح رہے پی ایس ایل11 میں دونوں ٹیموں نے پانچ پانچ میچز کھیلے ہیں، جس میں دونوں ٹیمز کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور چار میچز میں کامیابی حاصل ہوئی۔پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کا پہلا اور ملتان سلطانز کا دوسرا نمبر ہے۔

  • امریکا و ایران میں چند روز بعد پھر بات چیت ہو سکتی ہے: امریکی اخبار

    امریکا و ایران میں چند روز بعد پھر بات چیت ہو سکتی ہے: امریکی اخبار

    نیویارک: معروف امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا و ایران میں چند روز بعد بات چیت کا ایک اور راؤنڈ ہو سکتا ہے۔وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا اور ایران میں سفارتکاری کے دروازے ابھی بند نہیں ہوئے، ایران کے ساتھ سفارت کاری کے دروازے کھلے ہیں، علاقائی حکام کے مطابق چند روز میں مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقائی ممالک دوبارہ مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں، جنگ بندی میں مزید توسیع کی کوشش بھی کی جا رہی ہے، امریکا، ایران کے مختلف بیانات کے باوجود مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

  • فچ کا پاکستان پر اعتماد برقرار، ملکی آؤٹ لک مستحکم

    فچ کا پاکستان پر اعتماد برقرار، ملکی آؤٹ لک مستحکم

    کراچی :عالمی ادارے فچ کا پاکستان پر اعتماد برقرار ہے جب کہ ملکی معاشی آؤٹ لک مستحکم ہے۔فچ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کا مالیاتی نظم و ضبط اور مجموعی معاشی کارکردگی تسلی بخش رہی، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی مائنس پر برقرار رکھنے سےآؤٹ لک مستحکم رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کی معاشی صورتِ حال بہتر رہی، آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے۔فچ ریٹنگ ایجنسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر بیرونی ادائیگیوں کے باوجود مستحکم رہنے کی توقع ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ کشیدگی کی وجہ سے توانائی کے خطرات کا سامنا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مہنگائی آئندہ مالی سال بڑھ کر 7.9 فیصد تک جانے کی توقع ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباری اعتماد میں اضافہ ہوا اور ملکی جی ڈی پی آئندہ مالی سال 3.1 فیصد تک رہنے کی پیشن گوئی ہے۔علاوہ ازیں فچ رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ بڑھ کر 12.8ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.1 فیصد رہ جانے کی توقع ہے۔