کراچی: پاکستان سپرلیگ سیزن الیون کے 22ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان آشٹن ٹرنر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔واضح رہے پی ایس ایل11 میں دونوں ٹیموں نے پانچ پانچ میچز کھیلے ہیں، جس میں دونوں ٹیمز کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور چار میچز میں کامیابی حاصل ہوئی۔پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کا پہلا اور ملتان سلطانز کا دوسرا نمبر ہے۔
Blog
-

امریکا و ایران میں چند روز بعد پھر بات چیت ہو سکتی ہے: امریکی اخبار
نیویارک: معروف امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا و ایران میں چند روز بعد بات چیت کا ایک اور راؤنڈ ہو سکتا ہے۔وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا اور ایران میں سفارتکاری کے دروازے ابھی بند نہیں ہوئے، ایران کے ساتھ سفارت کاری کے دروازے کھلے ہیں، علاقائی حکام کے مطابق چند روز میں مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقائی ممالک دوبارہ مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں، جنگ بندی میں مزید توسیع کی کوشش بھی کی جا رہی ہے، امریکا، ایران کے مختلف بیانات کے باوجود مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔
-

فچ کا پاکستان پر اعتماد برقرار، ملکی آؤٹ لک مستحکم
کراچی :عالمی ادارے فچ کا پاکستان پر اعتماد برقرار ہے جب کہ ملکی معاشی آؤٹ لک مستحکم ہے۔فچ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کا مالیاتی نظم و ضبط اور مجموعی معاشی کارکردگی تسلی بخش رہی، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی مائنس پر برقرار رکھنے سےآؤٹ لک مستحکم رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کی معاشی صورتِ حال بہتر رہی، آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے۔فچ ریٹنگ ایجنسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر بیرونی ادائیگیوں کے باوجود مستحکم رہنے کی توقع ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ کشیدگی کی وجہ سے توانائی کے خطرات کا سامنا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مہنگائی آئندہ مالی سال بڑھ کر 7.9 فیصد تک جانے کی توقع ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباری اعتماد میں اضافہ ہوا اور ملکی جی ڈی پی آئندہ مالی سال 3.1 فیصد تک رہنے کی پیشن گوئی ہے۔علاوہ ازیں فچ رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ بڑھ کر 12.8ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.1 فیصد رہ جانے کی توقع ہے۔
-

اسرائیل کا ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان کی حمایت کا اعلان
تل ابیب: اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو ایران کے بحری ناکہ بندی کے فیصلے کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حمایت کا اعلان اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پیر کے روز کابینہ اجلاس سے خطاب میں کیا، نتین یاہو کا مزید کہنا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان سے واپسی کے بعد ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا، جو بے نتیجہ رہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے پاکستان میں ہونے والے امن مذاکرات کے قواعد کی خلاف ورزی کی جس پر صدر ٹرمپ نے بحری ناکہ بندی کا فیصلہ کیا جو درست ہے۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل امریکی صدر ٹرمپ کے اس سخت مؤقف کی تائید کرتا ہے اور اس معاملے پر امریکا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ ایران کے تمام خلیجی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی کا آغاز پیر کو امریکی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کیا جائے گیا۔صدر ٹرمپ کے بقول اس ناکہ بندی کا مقصد آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو کنٹرول میں لینا ہے۔ جو عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کی انتہائی اہم آبی گزرگاہ ہے۔اس آبی گزرگاہ کو ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جنگ مسلط کرنے کے بعد سے بند کر رکھا ہے جس ے نہ صرف تیل کی قلت پیدا ہوگئی بلکہ قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب کسی بھی فوجی جہاز کی موجودگی کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔
-

برطانیہ کا ایران جنگ، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں شامل ہونے سے انکار
لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمرنے کہا ہے کہ برطانیہ نے ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے صاف صاف بتا دیا، جتنا بھی دباؤ ہو کسی صورت جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔اُنہوں ںے کہا کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی حمایت نہیں کرتا، اہم گزرگاہ کو مکمل طور پر کھولنا ناگزیر ہے، کسی بھی کارروائی کیلئے قانونی جواز اور مکمل حکمت عملی ضروری ہے۔برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تنازع کا سفارت کاری سے فوری اور پائیدار حل نکالنا ضروری ہے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں آزاد اور بلا رکاوٹ جہاز رانی ناگزیر ہے، فرانس اور برطانیہ کثیرالاقوامی امن مشن کے لیے کانفرنس منعقد کریں گے۔آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی امریکا کا یکطرفہ اقدام ہے ہمیں شریک ہونے کا نہیں کہا گیا۔
-

روس ایران کے افزودہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کے لیے تیار:کریملن
ماسکو: کریملن نے کہا ہے کہ روس ایران کے افزودہ یورینیم کو اپنے پاس رکھنے کے لیے تیار ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن کا کہنا تھا کہ امریکا کیساتھ ممکنہ امن معاہدے کے حصے کے طور پر روس اس عمل کیلئے تیار ہے۔روسی صدر دفتر نے کہا کہ روس دنیا میں توانائی کے سب سے قابل اعتماد سپلائرز میں ایک ہے اور رہے گا، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے مشکلات کا سامنا ہے۔کریمن نے مزید واضح کیا کہ ناکہ بندی سے عالمی معیشت کو نقصان پائے گا، روس کی ایران کے افزودہ یورینیم کو قبول کرنے کی تجویز زیر غور ہے، روس کی جانب سے مائش کی گئی تجویز کو ابھی تک قبول نہیں کیا گیا۔
-

آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، راستہ کھلا، سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے: چین
بیجنگ:چین کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو ایران کنٹرول کرتا ہے اور یہ راستہ چین کے لیے کھلا ہے، ایران سے شراکت داری جاری رکھیں گے۔چینی وزیر دفاع ڈونگ جن نے کہا ہے کہ چین کے بحری جہازوں کی آبنائے ہرمز میں آمد و رفت جاری ہے، بڑھتی علاقائی کشیدگی کے باوجود ایران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے، چین عالمی امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، چین ایران کے ساتھ توانائی اور تجارتی معاہدوں کا احترام کرے گا، بیرونی دباؤ یا یکطرفہ پابندیاں چین کے فیصلوں کو متاثر نہیں کر سکتیں۔ادھر چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ اپنی فوجی برآمدات میں محتاط اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتا رہا ہے، امید ہے تمام فریق جنگ بندی کی پاسداری کریں گے۔وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز صورتحال میں بہتری کی جانب ایک مثبت قدم ہے، آبنائے ہرمز میں کشیدگی پر تمام فریقین کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ توانائی کی سلامتی اور سپلائی چین کے تحفظ کے لیے تمام ممالک مل کر کام کریں، عالمی توانائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔
-

ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایران اپنا تیل نہیں بیچ سکے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی برقرار ہے اور چیزیں بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہی ہیں، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر رہے ہیں، ایران کی فوج تباہ کر دی، اور نیوی سمندر میں ڈبو دی ہے، ایرانی بحریہ کے 158 بحری بیڑے بھی تباہ کر دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج صبح 10 بجے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دیں گے، ہمارے پاس روس اور سعودی عرب سے بھی زیادہ تیل ہے، ایران اس وقت بری صورتحال میں ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ 21 گھنٹے تک مذاکرات ہوئے، یہ بات واضح ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی صلاحیت نہیں ہوگی، ایران نے وعدہ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کھولے گا لیکن اس نے جھوٹ بولا۔اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں پوپ لیو اچھا کام نہیں کر رہے، میرے خیال میں پوپ لیو کو جرائم پسند ہیں، وہ اگر کہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں تو یہ بری بات ہے، پوپ لیو اگر کہیں امریکا میں جرائم ہوں تو یہ اچھی بات نہیں، میں پوپ لیو کو میں پسند نہیں کرتا، وہ بہت زیادہ لبرل ہیں۔
-

اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد ٹاکس پر گفتگو
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اسلام آباد ٹاکس اور بعد کے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مکالمے اور سفارتکاری کی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی سفیر نے اسلام آباد ٹاکس کو ممکن بنانے میں پاکستان کے اہم کردار کو سراہا۔فریقین نے پاکستان اور چین کے سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے عزم کو دہرایا۔
-

ایران امریکہ مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہوگا: خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران امریکہ کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہوگا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دوبارہ مذاکرات کے امکانات اب بھی موجود ہیں، مذاکرات کے بعد اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی منفی بات سامنے نہیں آئی، صرف مثبت باتیں ہی سامنے آ رہی ہیں۔کیا آئندہ خطے کے فیصلے پاکستان کرے گا ؟ سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ فیصلے اللہ تعالی کی ذات کرتی ہے۔بھارت والے تڑپ رہے ہیں، سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ سڑ گئے نے اُتوں ماتم کر رے نے ۔
