غزہ: غزہ کے کیمپ پر اسرائیلی حملے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق البوریج پناہ گزین کیمپ کے بلاک 9 میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، وسطی غزہ کے الاقصیٰ ہسپتال میں 6 لاشیں اور 7 زخمی منتقل کئے گئے۔طبی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، الاودہ ہسپتال میں ایک شہید اور 2 زخمیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق جنوبی غزہ میں بے گھر افراد کے خیمے پر ڈرون حملہ کیا گیا، خان یونس کے قریب بنی سہیلہ میں حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے، انسانی بحران میں اضافہ، طبی سہولیات پر دباؤ بڑھ گیا۔
Blog
-

ایران کا پاکستان کی نیک نیتی پر مبنی سفارتی کوششوں کا اعتراف
اسلام آباد: ایران کی جانب سے پاکستان کی نیک نیتی پر مبنی سفارتی کوششوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم پاکستان کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان نیک نیتی پر مبنی سفارتی کوششوں کی میزبانی کر رہا ہے۔رضا امیری مقدم نے کہا کہ یہ جنگ صرف ایرانی قوم اور تہذیب کے خلاف ایک کھلا جرم ہے، اس جنگ نے خطے اور دنیا کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا امریکہ میزبان کی ان مخلصانہ سفارتی کوششوں کا احترام کرتا ہے یا نہیں۔
-

پی ایس ایل11 : پشاور زلمی کی لاہور قلندرز کو 76 رنز سے شکست
کراچی :پی ایس ایل11 کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 76 رنز سے شکست دے دی۔اہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173رنز بنائے، پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم نے 43 اور مائیکل بریسویل نے 21 رنز بنائے۔دوسری جانب محمد حارث نے 18 اور عبدالصمد نے 2 رنز بنائے جب کہ کوشل مینڈس 74 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ہدف کے جواب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ بُری طرح لڑکھڑا گئی اور کوئی کھلاڑی بھی جم نہ کھیل سکا یوں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔لاہور قلندر کی جانب سے عبداللہ شفیق اورفخر زمان نے 21,21رنز بنائے جب کہ دونتھ 20رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پشاورزلمی کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 ، ،مستیض الرحمان نے 2 اورعبید شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
-

سابق امریکی سفارت کار نے بھارتی اینکر کو لائیو شو میں کھری کھری سُنا دیں
نئی دہلی: امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے فیصلہ کن کردار سے بھارت اور گودی میڈیا میں صف ماتم بچھ گئی، بھارتی اینکر کو مضحکہ خیزی پر سابق امریکی سفارتکار نے براہ راست نشریات میں کھری کھری سنا دیں۔پاکستان میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سکیورٹی پر احمقانہ سوال کرنے پر بھارتی اینکرکو سابق امریکی سفارتکار جیفری گنٹر نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب صدر پاکستان میں مکمل محفوظ ہیں،بھارتی میڈیا سکول کے بچوں والا طرز عمل دکھا رہا ہے۔جیفری گنٹر نے کہا کہ یہ زندگیوں کا معاملہ ہے، یہ روزگار کا معاملہ ہے، یہ مہنگے پٹرول کا معاملہ ہے، بھارتی میڈیاکا اس نازک معاملے کو بھارت پاکستان تنازع میں تبدیل کرنا افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں بھارتی میڈیا کو اس کے شرمناک رویے پر بطور سزا 30 منٹ کیلئے کمرے میں بند کرنا چاہوں گا، بھارتی میڈیا کو بے کار بحث و مباحثے میں الجھنے کے بجائے جنگ بندی کو سراہنا چاہئے۔اس سے پہلے بھارت کے متنازعہ ترین اینکر پرسن ارناب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں چین سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی امور کے ماہر پروفیسر وکٹر گاؤ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ایک پوری تہذیب کو تباہ کرنے سے لے کر یکطرفہ جنگ بندی کے درمیان کیا کچھ ہوا؟وکٹر گاؤ نے اپنے جواب کا آغاز پاکستان کی تعریف سے کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو آپ کو پاکستان کو اس بات کا کریڈٹ دینا چاہئے کہ اس نے ان مذاکرات کے لیے راہ ہموار کی ماحول فراہم کیا۔پاکستان کی تعریف سنتے ہی بھارتی اینکر حواس باختہ ہو گیا اور وکٹر گاؤ کو اس سے آگے بولنے کی اجازت ہی نہ دی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے اور ارنب گوسوامی پر تنقید کی جا رہی ہے۔ماہرین کےمطابق امن مذاکرات جیسے حساس معاملے کو متنازع بناکر گودی میڈیا خطے میں کشیدگی بڑھانے کی شرمناک روش پرقائم ہے، پاکستان مخالف پراپیگنڈا کی کوشش میں مودی حکومت خود سفارتی تنہائی کا شکار ہوچکی ہے اور گودی میڈیا کی چیخیں اس کا واضح ثبوت ہیں۔
-

وزیراعظم شہباز شریف کا جون میں روس کے دورے کا امکان
ماسکو: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف جون میں روس کا دورہ کر سکتے ہیں اور اس دوران ولادیمیر پوتن سے ملاقات متوقع ہے۔یہ بات ماسکو میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ایک انٹرویو میں بتائی، ان کا کہنا تھا کہ دورے کی تاریخوں پر کام جاری ہے اور امید ہے کہ جون تک یہ اہم دورہ ممکن ہو سکے گا۔سفیر پاکستان کے مطابق وزیراعظم اس دورے کو ایک تاریخی موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور وہ روسی صدر سے ملاقات کے خواہاں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو ایک بااثر عالمی رہنما اور مدبر شخصیت کے طور پر دیکھتے ہیں اور ان سے ملاقات کے لیے پُرجوش ہیں۔فیصل نیاز ترمذی نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے روس سے درخواست کی ہے کہ وہ اسرائیل پر اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان سفارتی چینلز ہمیشہ فعال رہے ہیں اور انہی کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ ایران کے ساتھ جنگ اسرائیل کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔سفیرِ پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا اور عالمی سطح پر سفارتی کوششوں میں بھرپور حصہ لیتا رہے گا۔
-

غیر ملکی صحافیوں کو تمام سہولتیں فراہم کر رہے ہیں: عطا اللہ تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے غیر ملکی صحافیوں کو فراہم کی گئی سہولیات کی تفصیلات بتا دیں۔اسلام آباد امن مذاکرات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے صحافیوں کے لئے ویزا آن ارائیول فراہم کیا گیا۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کوریج کے لئے دنیا بھر سے صحافی پاکستان پہنچے ہیں، 50 کے قریب صحافی پاکستان پہنچ چکے ہیں، صحافیوں کو ایک ہی چھت تلے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ چین، سعودی عرب، جاپان، جرمنی، کوریا سمیت مختلف ممالک سے صحافیوں نے ویزا کی درخواستیں دیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے جناح کنونشن سنٹر میں صحافیوں کے لئے ایک چھت تلے تمام ضروری سہولیات میسر کی ہیں۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کنیکٹوٹی، پرنٹرز، کمپیوٹرز اور سکرینز نصب کی گئی ہیں، صحافتی امور انجام دینے کے لئے درکار تمام سہولیات یہاں میسر کی گئی ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ جناح کنونشن سنٹر سے ریڈ زون قریب ہے، صحافی یہاں سے باآسانی کوریج کر سکتے ہیں، صحافیوں کو کارڈز جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ صحافیوں کو کوریج میں کوئی دقت نہ پیش آئے، کوریج کے لئے آنے والے غیر ملکی صحافیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
-

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان کو ان کے دورۂ پاکستان کے اختتام پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات اور معاشی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ آئندہ ورلڈ بینک و آئی ایم ایف بہاری اجلاس کے موقع پر واشنگٹن میں محمد بن عبداللہ الجدعان سے دوبارہ ملاقات کریں گے، جو دونوں برادر ممالک کے قریبی اور دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
-

امریکا ایران کے حقوق تسلیم کرے تو معاہدے کے لیے تیار ہیں: سربراہ ایرانی وفد
اسلام آباد: ایرانی سپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا حقیقی ڈیل لائے تو معاہدہ کر سکتے ہیں۔ایرانی سپیکر باقر قالیباف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں امریکا سے مذاکرات میں وعدہ خلافی سامنے آئی ہے، ہم اچھی امید کے ساتھ مذاکرات کیلئے آئے ہیں۔باقر قالیباف نے مزید کہاکہ اگر امریکا ہمارے حقوق تسلیم کرتا ہے تو معاہدے تک پہنچنے کیلئے تیار ہیں۔واضح رہے کہ امریکا سے مذاکرات کیلئے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد رات گئے اسلام آباد پہنچ تھے، ایرانی وفد میں سپیکر باقر قالیباف کے علاوہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، دفاعی کونسل کے سیکرٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور پارلیمنٹ کے دیگر اراکین شامل ہیں۔ترجمان پاکستان دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ ایرانی وفد کا استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا تھا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے۔
-

پاکستان کو موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معیشت کو مضبوط کرنا چاہئے: مسعود خان
اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق صدر اور امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی سفارت کاری کا عروج ہے، پاکستان کو موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معیشت کو مضبوط کرنا چاہئے۔دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کہ جنگ ختم ہونے سے دنیا کی معیشت میں استحکام آئے گا، پاکستان اورقوم خراج تحسین کی مستحق ہے، پاکستان کوایک کامیابی یہ حاصل ہوئی کہ امریکا،ایران کی سیریس قیادت مذاکرات کیلئے آمادہ ہوئی۔مسعود خان نے کہا کہ پاکستان نے جو کیا ہے یہ کوئی آسان کام نہیں، امید کرنی چاہئے کہ اسلام آباد سٹی آف پیس میں یہ امن معاہدہ ہو، ہم نے ایران کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات نبھائے ہیں، پاکستان کو دنیا میں اعتماد کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سفارتکاری کاعروج ہے، پاکستان آئندہ بھی ترقی کرے گا، پاکستان کو اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی معیشت کو مضبوط کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب سفارتکاری سے پاکستان کیلئے شمال وجنوب سے کئی دروازے کھلے، آج پاکستان جس مقام پر کھڑا ہےکچھ سالوں بعداسے 10بڑی معیشتوں میں شامل ہونا چاہئے۔
-

ایران سے مذاکرات، جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
اسلام آباد: پاکستان دنیا کو امن کا تحفہ دینے کے لیے تیار ہے، ایران سے مذاکرات کے لیے امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق امریکا کے وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف شامل ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمانوں کا استقبال کیا، امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا خیرمقدم کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پائیدار علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے حصول کے لیے امریکا کی وابستگی کو سراہا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ تمام فریقین تعمیری انداز میں بات چیت کریں گے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے فریقین کے درمیان سہولت کاری جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔
