تولہ سونا 4لاکھ 94ہزار 662،دس گرام4لاکھ 24ہزار 92کاہوگیا
کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالرکی قدر مزید گھٹ گئی،ادھر سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونا ایک بار پھر 5 لاکھ کی سطح سے گرکر 4 لاکھ کی سطح پر واپس آگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3پیسے کی کمی سے 279.02 پر بند ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کومقامی کرنسی 279.05 روپے پر بند ہوئی تھی ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 95 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4 ہزار 723 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 9 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 8 ہزار 145 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت15 ہزار 700روپے کے اضافے سے 5لاکھ 4ہزار 162روپے ہوگئی تھی۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 300 روپے کی کمی سے 7 ہزار 884 روپے ہوگئی۔
Blog
-

ڈالرکی قدر مزید کم،تولہ سونا 9ہزار500روپے سستا
-

اسحاق ڈار کو نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفون، جنگ بندی کو سراہا
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ ٹام برینڈسن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے جنگ بندی میں سہولت کاری کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے دیرپا امن کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں کا پائیدار امن کیلئے جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔
دونوں ممالک نے تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ -

تعمیری گفتگو کے خواہاں، ایران نیک نیتی سے مذاکرات کرتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں: جےڈی وینس
واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان روانہ ہو گئے۔امریکی نائب صدر اسلام آباد میں پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ایران امریکا مذاکرات میں امریکی وفد کی سربراہی کریں گے۔روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ تعمیری گفتگو کے خواہاں ہیں، ایران نیک نیتی سے مذاکرات کرتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی گائیڈلائن کے تحت مذاکرات میں حصہ لینے جا رہا ہوں، یقین ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت رہیں گے۔یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں کل اسلام آباد میں ہوں گے، امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدرٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پاکستان پہنچیں گے۔ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف شامل ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے وفود اور صحافیوں کو ویزا فری سفری سہولت دی جائے گی۔
-

نائب ایرانی صدر کی جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کی کاوشوں کی تعریف
تہران: ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے جنگ بندی میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسلام آباد مذاکرات میں ایران کی فعال شرکت کا اعلان کر دیا۔جاری بیان میں ایرانی نائب صدر نے کہا کہ مذاکرات کا ہدف اپنی فوجی کامیابیوں کو سفارتی طور پر مزید تقویت دینا ہوگا، امریکا کی دھوکہ دہی والی فطرت کے سبب گہرے شکوک و شبہات باقی رہیں گے۔محمد رضا عارف کا مزید کہنا تھا کہ 40 روزہ جنگ میں ایران نے دشمن کے اندازے غلط ثابت کیے، انہوں نے ایرانی قوم کے عزم کو کامیابی کی بنیاد قرار دیا۔
-

پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کا گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
کراچی: پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 11 کے 18 ویں میچ میں راولپنڈیز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔دونوں ٹیمیں اب تک پی ایس ایل 11 میں چار چار میچز کھیل چکی ہیں جن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک میچ میں کامیاب رہی جبکہ راولپنڈیز ایک بھی میچ میں کامیاب ہونے میں ناکام رہی۔واضح رہے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چھٹا نمبر جبکہ راولپنڈیز کا آٹھواں نمبر ہے۔
-

اسرائیلی حملوں کے بعد بیروت کے ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے، ادویات ختم ہونے کا خدشہ
بیروت:لبنان کے دارالحکومت میں حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد ہسپتال زخمیوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ سے نمٹنے میں شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں، جبکہ ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ طبی سہولیات اور ضروری سامان تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں ملک بھر میں 100 سے زائد مقامات کو چند منٹوں میں نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد سیکڑوں زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، بیروت ہسپتال میں ایک گھنٹے کے اندر 70 سے زائد زخمی لائے گئے، جن میں سے کئی جانبر نہ ہو سکے۔لبنانی وزارت صحت کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں میں 300 سے زائد افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے، جن میں بڑی تعداد بچوں، خواتین اور بزرگوں کی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اموات عمارتیں گرنے اور دھماکوں کے باعث ہونے والی شدید چوٹوں کی وجہ سے ہوئیں۔طبی عملے کے مطابق ہسپتالوں میں آنے والے شدید زخمیوں میں کمسن بچے بھی شامل ہیں، جن میں چند ماہ کے شیر خوار بچے بھی انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ کئی خاندان اپنے لاپتہ عزیزوں کو تلاش کرتے ہوئے ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں، جس سے صورتحال مزید دلخراش ہو گئی ہے۔لبنانی ریڈ کراس کے حکام نے اس صورتحال کو ’’خوفناک‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال پہلے ہی محدود وسائل کے ساتھ کام کر رہے تھے، اور اب یہ حملے نظامِ صحت پر اضافی بوجھ ڈال رہے ہیں، کئی ہسپتالوں میں ادویات اور طبی آلات کی قلت پیدا ہو رہی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ چند دنوں میں اہم طبی کٹس ختم ہو سکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق لبنان پہلے ہی معاشی بحران کا شکار ہے، اور جنگی حالات کے باعث درآمدات و برآمدات متاثر ہونے سے ادویات کی فراہمی مزید مشکل ہوگئی ہے، بجلی کی کمی کے باعث ہسپتال جنریٹرز پر چل رہے ہیں، جس سے اخراجات اور مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔دوسری جانب شہریوں نے مشکل وقت میں یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خون کے عطیات دینا شروع کر دیئے ہیں، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بحران کا اصل حل جنگ کا خاتمہ ہے۔
-

افغانیوں کا پاکستان سے انخلا جاری، 21 لاکھ 68 ہزار سے زائد واپس چلے گئے
کوئٹہ:ملک بھرسےافغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کاسلسلہ جاری ہے ، روزانہ سیکڑوں افغان شہری چمن بارڈر کے راستے واپس اپنے وطن روانہ ہورہے ہیں۔نادرا ذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر500 سے 600 افراد چمن ہولڈنگ کیمپ پہنچ رہے ہیں، چمن کیمپ میں افغان شہریوں کی رجسٹریشن کاعمل مکمل کیا جا رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے چمن کیمپ میں عارضی پناہ گاہیں بھی قائم کی گئی ہیں، اب تک 21 لاکھ 68 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں۔دوسری جانب افغان مہاجرین نے پاکستان کی طویل المدتی مہمان نوازی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے میزبانی کا حق ادا کیا، پاکستان کے لوگوں اور حکومت نے ہمیشہ تعاون کیا، ہمیں کبھی کسی سے کوئی گلہ نہیں رہا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کرکے انسانی ہمدردی اور مہمان نوازی کا عملی ثبوت دیا۔
-

آئین کا اسلامی تشخص مذہبی جماعتوں کی دوراندیش قیادت کا مرہون منت ہے: فضل الرحمان
اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین کا اسلامی تشخص مذہبی جماعتوں کی دوراندیش قیادت کا مرہون منت ہے۔وفاقی دارالحکومت میں 1973کے متفقہ آئین منظور ہونے کے دن کے حوالے سے اہم پیغام دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج کے دن 1973 کا آئین متفقہ طور پر منظور ہوا، پاکستان باقاعدہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کہلایا، آج کا دن قومی وحدت کی علامت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دو تہائی اکثریت کے باوجود ذوالفقارعلی بھٹو نے قومی اتفاق رائے کو ترجیح دی، 1973 کا آئین حقیقی معنوں میں میثاقِ ملی ہے، آئین کے معماروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، مفکر اسلام مفتی محمود اور اپوزیشن قائدین کا کردار قابل فخر ہے۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ آئین کا اسلامی تشخص مذہبی جماعتوں کی دوراندیش قیادت کا مرہون منت، چاروں صوبوں کے حقوق کا تحفظ آئین کی بنیاد ہے، آئین کو ماضی میں آمرانہ قوتوں نے نقصان پہنچایا۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں اور عوام نے آئین کے دفاع کے لئے قربانیاں دیں، قوم نے آئین کی متفقہ حیثیت کو برقرار رکھا، دعا ہے پاکستان ترقی، خوشحالی اور استحکام حاصل کرے، اسلام اور جمہوریت ہی وطن عزیز کی کامیابی اور ترقی کی ضامن ہیں۔
-

ایران امریکا مذاکرات: غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا کی سہولت
اسلام آباد: حکومت نے ایران امریکا مذاکرات کے لیے آنے والے غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا دینے کا اعلان کر دیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایکس پر لکھا ہے کہ پاکستان میں امیگریشن حکام انہیں آمد پر ویزا جاری کریں گے، اسلام آباد مذاکرات کے سلسلے میں آنے والے تمام وفود اور صحافیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں تمام فضائی کمپنیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایسے تمام افراد کو بغیر ویزا بورڈنگ کی اجازت دیں۔
-

آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم دستور کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات جاری کئے ہیں۔یومِ دستور کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ 1973 کا آئین پاکستان کی جمہوری شناخت، وفاقی توازن اور شہری حقوق کی ضمانت ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی قیادت میں متفقہ آئینی نظام کی بنیاد انہی کی سیاسی بصیرت اور جرات مندانہ جدوجہد سے رکھی گئی۔صدر مملکت نے زور دیا کہ آئین صرف قانونی دستاویز نہیں بلکہ روزمرہ حکمرانی اور اداروں کے کام کرنے کا رہنما اصول ہے جس پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت اور انصاف قائم رہ سکتے ہیں۔اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کی منظوری کا دن قومی جذبہ سے منا رہے ہیں، ہم دستور کے معماروں کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آئین عوام اور ریاست کے مابین مقدس معاہدے کا نام ہے جو دونوں کے حقوق و فرائض کا قانونی، اخلاقی اور انتظامی تعین کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 اپریل 1973 کو منظور کئے گئے متفقہ آئین پاکستان نے ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام حکومت اور ریاست پاکستان کے مضبوط ادراجاتی ڈھانچے کی بنیاد رکھی۔ان کا کہنا تھا کہ 1973 کا آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا محافظ ہے، یہ آئینی دستاویز تفصیل سے بنیادی انسانی حقوق کو بیان کرتی ہے بلکہ ان کی فراہمی کے لئے قانونی لائحہ عمل کو بھی یقینی بناتی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ 1973 کا آئین وفاق پاکستان اور قومی اتحاد کی درخشندہ علامت ہے، وفاق پاکستان کی تمام ریاستی اکائیاں قومی یگانگت اور مجموعی معاشی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا آئینی کردار خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہی ہیں اور تابندہ مستقبل کیلئے کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں، یہی قابل رشک اتفاق اللہ بزرگ و برتر کا ملک خداداد پر اپنے فضل و کرم کا عکاس ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو جس عزت واکرام سے نوازا ہے اس کیلئے ہمارے سر اس کے آگے سر بسجود ہیں، پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کئے ہوئے، اپنی ترقی و خوشحالی کا سفر انشاءاللہ جاری رکھے گا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 1973 کا آئین قومی وحدت، بنیادی حقوق اور جمہوری استحکام کا سنگ میل ہے، آئین کا نفاذ ملک کو مضبوط وفاق اور شفاف، عوام دوست حکومت فراہم کرتا ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئین اداروں کی تقسیم، شفاف احتساب اور عوامی نمائندگی کو یقینی بناتا ہے، جبکہ سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ آئین کی پاسداری قومی ترقی اور خوشحالی کے لئے ناگزیر ہے۔