معاشرتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں اپنانا ہونگی، نسل نو کو دین سے جوڑنا ناگزیر اختلافات بڑھانے کی بجائے مثبت انداز میں حل کئے جائیں، ملتان میں خطاب، عوامی رابطہ مہم کا اعلان
ملتان:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے نظام تبدیل کئے بغیر عوام کو حقوق نہیں ملیں گے ، معاشرتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں اپنانا ہونگی، نسل نو کو دین سے جوڑنا ضروری ہے ۔اختلافات بڑھانے کی بجائے مثبت انداز میں حل کئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی سید ذیشان اختر، ثنااللہ سہرانی اور امیر ضلع ملتان صہیب عمار صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ عوام تبدیلی کے لئے جماعت اسلامی میں شامل ہوں، کارکن جماعت اسلامی کے دفاتر کو فعال اور عوام کی امیدوں کے مراکز بنائیں۔ کارکنان جماعت اسلامی یقینی بنائیں کہ نچلی سطح تک رابطہ عوام، براہِ راست رسائی اور عملی کام کو ترجیح دی جائے ۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ذاتی اور گھریلو دائرے میں دعوت و تربیت کے عمل کو مضبوط بنائیں ۔ جماعت اسلامی کے دفاتر فعال ہوں گے تو نوجوانوں اور عام افراد کی زیادہ سے زیادہ شمولیت یقینی بنائی جا سکے گی۔انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کے بغیر عوام کو حقوق نہیں ملیں گے ۔ پچیس اپریل سے بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز ہوگا۔امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کوئی مفاداتی یا روایتی سیاسی جماعت نہیں بلکہ اقامتِ دین کی ایک سنجیدہ تحریک ہے ، جہاں ذمہ داری کو اعزاز نہیں بلکہ امانت سمجھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپنی نیت، کردار اور ذمہ داریوں کا مسلسل احتساب کرتے رہیں۔ممبرشپ مہم کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی نے ہدایت کی کہ اسے محض رسمی سرگرمی نہ سمجھا جائے بلکہ ایک مؤثر دعوتی موقع کے طور پر لیا جائے اور زیادہ سے زیادہ افراد تک پیغام پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فورم کا بنیادی مقصد ایسے معاملات کو سامنے لانا ہے جن پر جماعت یا نظم کو متوجہ کرنا ضروری ہو اور باہمی مشاورت کے ذریعے غلط فہمیوں کا ازالہ ممکن بنایا جا سکے ۔ امیر جماعت اسلامی نے اس بات پر زور دیا کہ جماعت میں اصلاح اور احتساب کا ایک منظم اور واضح طریقہ کار موجود ہے ، جس میں سب سے پہلے باہمی سطح پر بات چیت، پھر نظم کے ذریعے مسائل کا حل اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ فورمز پر گفتگو شامل ہے ۔
Blog
-

نظام تبدیل کئے بغیر عوام کو حقوق نہیں ملیں گے : حافظ نعیم
-

اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کو جرم بنا دیا گیا :سہیل آفریدی
عمران نے مذاکرات کو ترجیح دی،عالمی حالات انکی بصیرت کی تصدیق کر رہے بانی کی بہنوں، کارکنوں،حامیوں کو ریاستی دباؤ، تشدد اورہراسانی کا سامنا ہے
پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور علاقائی استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے مکالمے اور پرامن روابط کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا عالمی حالات و واقعات نا حق قید عمران خان کی بصیرت کی تصدیق کر رہے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ جنگ کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دی،وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے افغانستان تنازع کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ دیرپا استحکام صرف مذاکرات اور سیاسی حل کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف بے بنیاد اور سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں، کئی اس قدر غیر منطقی ہیں کہ انصاف کا مذاق بن چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان مقدمات کی بروقت سماعت نہیں ہورہی، جو ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت ان کی قید کو طوالت دینے کی کوشش ہے ، انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پرامن احتجاج کو بھی جرم بنا دیا گیا ہے ، عمران خان کی بہنوں، پی ٹی آئی کارکنوں اور حامیوں کو ریاستی دباؤ، تشدد اور ہراسانی کا سامنا ہے ۔ -

ترقیاتی منصوبوں کے ملازمین کی 7 سے 10 لاکھ تنخواہ، پیکیج منظور
اطلاق یکم جولائی 2026 سے ،سٹینڈرڈ پے پیکیج ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ بھرتی سرکاری ملازمین پر لاگو نہیں ہوگا تقرری ابتدائی طور پر دو سال کے کنٹریکٹ پر ہوگی، پی ڈی کی تقرری سپیشل پے پیکیج پر ہوگی ،منظوری ایکنک دیگی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے ملازمین کیلئے سٹینڈرڈ پے پیکیج 2026 کی منظوری دے دی جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔پیکیج کے تحت پی پی ایس 12 کیلئے کم از کم تنخواہ 7 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔ پی پی ایس 11 کیلئے 4 لاکھ 37 ہزار 500 سے 6 لاکھ 56 ہزار 250 روپے اور پی پی ایس 10 کیلئے 2 لاکھ 62 ہزار 500 سے 4 لاکھ 37 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی۔اسی طرح پی پی ایس-9 کیلئے 1 لاکھ 75 ہزار سے 3 لاکھ 6 ہزار 250 روپے ، پی پی ایس-8 کیلئے 1 لاکھ 31 ہزار 250 سے 2 لاکھ 18 ہزار 750 روپے ، پی پی ایس 7 کیلئے 87 ہزار 500 سے 1 لاکھ 57 ہزار 500 روپے اور پی پی ایس-6 کیلئے 70 ہزار سے 1 لاکھ 13 ہزار 750 روپے تنخواہ مقرر کی گئی ہے ۔پی پی ایس 5 کیلئے 52 ہزار 500 سے 87 ہزار 500 روپے ، پی پی ایس 4 کیلئے 43 ہزار 750 سے 70 ہزار روپے ، پی پی ایس 3 کیلئے 35 ہزار سے 52 ہزار 500 روپے ، پی پی ایس2 کیلئے 26 ہزار 250 سے 43 ہزار 750 روپے جبکہ پی پی ایس ایک کیلئے 21 ہزار سے 35 ہزار روپے تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔پالیسی کے مطابق پراجیکٹ ملازمین کی تقرری ابتدائی طور پر دو سال کے کنٹریکٹ پر ہوگی جس میں کارکردگی کی بنیاد پر سالانہ توسیع دی جا سکے گی۔ یہ پیکیج ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین پر لاگو نہیں ہوگا اور پراجیکٹ سے ریگولر سروس میں منتقلی کی صورت میں سابقہ سروس کا پنشن یا سنیارٹی میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔دستاویز میں واضح کیا گیا ہے کہ پی پی ایس 10 اور اس سے اوپر کے عہدوں کی تنخواہ کا 10 سے 20 فیصد حصہ کارکردگی کے اشاریوں سے مشروط ہوگا۔ 100 ارب روپے سے زائد مالیت کے منصوبوں کیلئے پراجیکٹ ڈائریکٹرز کی تقرری سپیشل پے پیکیج پر ہوگی جس کی منظوری ایکنک سے مشروط ہوگی۔اضافی چارج رکھنے والے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 20 فیصد الاؤنس دیا جائے گا جس کی بالائی حد 20 ہزار روپے ماہانہ مقرر ہے۔ -

فریقین کیلئے حتمی معاہدہ کسی چیلنج سے کم نہیں : بلاول
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی نظریں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پرلگی ہوئی ہیں، ان مذاکرات کی میزبانی پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی ہے، الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا امید ہے یہ جنگ بندی خطے میں تنازعات کے مستقل حل کی بنیاد بنے گی، مذاکرات پر آمادگی کیلئے امریکی اور ایرانی قیادت کے مشکور ہیں، چین، سعودی عرب اور دیگر ملکوں نے بھی امن عمل میں اپنا کردارادا کیا، اس جنگ سے ایران کے ساتھ پورا مشرق وسطٰی متاثر ہورہا تھا۔بلاول نے سکائی نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ فریقین کو مذاکرات کی میز پر بٹھانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ، حتمی معاہدے تک پہنچنا فریقین کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں، ایران جنگ نے یہ بھی ثابت کر دیا کہ اس مسئلے کا کوئی عسکری حل نہیں ہے۔
-

فیلڈ مارشل عاصم منیر 24 گھنٹوں میں سرچ کی جانیوالی شخصیات میں سرفہرست
اسلام آباد:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آن لائن مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، سید عاصم منیر 24 گھنٹوں میں سرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست ہیں۔گوگل دستاویز کے مطابق ایران،امریکا مذاکرات کے تناظر میں عاصم منیر سے متعلق سرچز میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے متعلق معلومات گوگل پر بڑے پیمانے پر تلاش کی جا رہی ہیں ۔گوگل دستاویز کے مطابق سید عاصم منیر کی عالمی اور علاقائی سطح پر دلچسپی میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے ،امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے متعلق سرچز میں بھی نمایاں اضافہ ہوا،جے ڈی وینس کی پاکستان آمد، سفارتی مذاکرات کے حوالے سے معلومات کی تلاش میں اضافہ ہوا۔
-

فیفا نے ایران کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی
واشنگٹن:عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے ایران کی جانب سے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے میچز امریکا سے کسی اور ملک منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد ایران کی شرکت ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شین بام نے تصدیق کی ہے کہ فیفا نے لاجسٹک رکاوٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ورلڈ کپ میچوں کو امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی ایران کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اور سیکیورٹی خدشات کے باعث مطالبہ کیا تھا کہ اس کے گروپ میچز امریکا کے بجائے میکسیکو منتقل کیے جائیں، تاہم فیفا نے واضح کیا ہے کہ ٹورنامنٹ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور میچز پہلے سے طے شدہ مقامات پر ہی ہوں گے۔میکسیکن صدر شین بام نے جمعہ کو فیفا کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میچز منصوبہ بندی کے مطابق امریکا میں کھیلے جائیں گے۔
-

پیوٹن کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، ثالثی کی پیشکش کردی
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو فون کر کے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق پیوٹن نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے علاقائی امن کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرنے کا اشارہ دیا ہے۔کریملن نے ٹیلیفونک رابطے سے متعلق مزید کہا کہ ولادیمیر پیوٹن نے تنازع کے سیاسی اور سفارتی حل کی تلاش میں مزید سہولت فراہم کرنے اور مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے کوششوں میں ثالثی کے لیے اپنی تیاری پر زور دیا ہے۔مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے اتوار کو اسلام آباد میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان میراتھن مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہونے کے بعد عالمی شخصیات نے امریکہ اور ایران پر زور دیا کہ وہ مذاکرات جاری رکھیں۔
-

الہ آباد: تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی، دو نوجوان جاں بحق
الہ آباد: تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک حادثہ قصور روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل سڑک کنارے کھڑی پانی کی ٹینکی والی ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوان موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں جاں بحق نوجوان کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل پر چار افراد کے سوار ہونے اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق نوجوانوں کی شناخت عبیدالرحمن اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی۔
-

کامیاب سفارت کاری کا کریڈٹ صدر، وزیر اعظم اور عسکری قیادت کو جاتا ہے: گورنر پنجاب
ساہیوال:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کامیاب سفارت کاری کا کریڈٹ وزیر اعظم، عسکری قیادت اور صدر کو جاتا ہے۔پنجاب کے شہر ساہیوال میں ضلعی صدر پیپلز پارٹی ذکی چودھری کی رہائش گاہ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارتکاری کے باعث امریکہ اور ایران مذاکرات کی میز پر آئے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن کوششوں کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، کامیاب سفارت کاری کا کریڈٹ صدر، وزیر اعظم، اور عسکری قیادت کو جاتا ہے، امریکہ اور ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک آیا، تاہم عمل جاری ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی میں امریکہ نے مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ بھی کیا، امریکہ کو خرابی کی طرف ہمئشہ اسرائیل لے کر جاتا ہے، پیپلز پارٹی کی تاریخ ہمیشہ کارکنوں کو آگے لانے کی رہی ہے۔سردار سلیم حیدرنے کہا کہ گورنر آئینی عہدہ ہے، آئین کے مطابق عوام کی خدمت جاری رکھوں گا، گورنر کا عہدہ مستقل نہیں، آنا جانا لگا رہتا ہے، گورنر بننا قیادت کے اعتماد کا نتیجہ ہے، آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی بہتر ہوگی، آپکو تین سال پہلے بتا رہا ہوں اور بلاول وزیر اعظم بنیں گے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں سمیسٹر سسٹم ختم کرنے کی تجویز ہے، میں نے تمام یونیورسٹیوں کو لیٹر لکھا کہ سمیسٹر سسٹم کو ختم کیا جائے، جامعات کے پیپرز باہر بنیں اور چیکنگ بھی باہر ہی ہوں۔
-

لبنان اور ایران پر کوئی بھی حملہ ترکیے پر تصور کیا جائے گا: طیب اردوان
انقرہ : ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ لبنان اور ایران پر کوئی بھی حملہ ترکیے پر حملہ تصور کیا جائے گا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق طیب اردوان کا مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال اور جاری کشیدگی پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی جنگی صورتِ حال انتہائی تشویشناک ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل آگ سے کھیلنا بند کرے ورنہ عبرتناک سبق سکھائیں گے، اسرائیل امن عمل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے باز رہے، لبنان اور ایران پر کوئی بھی حملہ ترکیے پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کو سبوتاژ کرنے کی قیمت اسرائیل کو چکانا پڑے گی، مذاکرات ناکام ہوئے تو پھر اسرائیل پر حملہ ہمارا فرض ہے، جس طرح ہم کار اباخ اور لیبیا میں داخل ہوئے، اسرائیل میں بھی ایسا ہی کریں گے۔طیب اردوان نے کہا کہ اگر پاکستان ثالثی نہ کر رہا تو ہم کب کا یہ قدم اٹھا چکے ہوتے، نیتن یاہو خون اور نفرت میں اندھے ہو چکے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات درج کریں گے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کے دنوں میں بھی اسرائیل نے سیکڑوں نہتے بے گناہ لبنانی شہریوں کا خون بہایا ہے۔