Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمران خان! عوام نے پیسہ اسپتال کیلیے دیا تھا ہاؤسنگ سوسائٹی کیلیے نہیں، مریم اورنگزیب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمران خان! عوام نے پیسہ اسپتال کیلیے دیا تھا ہاؤسنگ سوسائٹی کیلیے نہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ عمران خان! عوام نے آپ کو زکوۃ کے پیسے شوکت خانم اسپتال کے لیے دئیے تھے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے نہیں۔

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کے جعلی ’’صادق اور امین‘‘ نے شوکت خانم کے 30 لاکھ ڈالر کے خیراتی فنڈ کو ہاؤسنگ سوسائٹی میں لگانے کا اعتراف کرلیا ہے، پاکستان کے عوام نے آپ کو شوکت خانم اسپتال کے لیے زکوۃ کے پیسے دئیے تھے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں پر چوری کا الزام اور خود خیرات کے پیسوں کی چوری کا اعترافِ جرم، ٰلاکھوں ڈالر کا خیراتی پیسہ لگاتے ہوئے شوکت خانم کے بورڈ سے منظوری بھی نہ لی، جھوٹا فراڈیہ توشہ خانہ اور زکوۃ چور کہتا ہے کہ توشہ خانہ میں چوری کی تو کیا ہوا؟ ریاست کے 190 ملین پاؤنڈ کھا گیا، تو کیا ہوا؟

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *