سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ابراہیم حیدری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرابراہیم حیدری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث ملزم محمد عادل کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، ایمونیشن، 3 چوری شدہ موٹر سائیکل اور 7 موبائل فونز بھی برآمد کرلیے۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے لانڈھی اور کورنگی کے علاقوں سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونزاور موٹر سائیکلیں چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔
گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ، ایمونیشن، موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply