Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی ایم ایف کو گیس کی قیمت اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے کی یقین دہانی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی ایم ایف کو گیس کی قیمت اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے کی یقین دہانی

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے جس میں حکومت نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم لیوی اور گیس کی قیمت بڑھانے سمیت ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کرادی جب کہ آئی ایم ایف نے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ ہونے والے ورچوئل مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے کی جبکہ آئی ایف ٹیم کی سربراہی جائزہ مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر کررہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو سیلاب سے متعلقہ منصوبوں پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات میں اہم پیش رفت کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ گلے اقتصادی جائزہ کی تکمیل اور پروگرام ٹریک پر لانے کے لیے فیزیکل مذاکرات کا شیڈول طے پانے کے امکانات ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ رواں ہفتے آئی ایم ایف سے شیڈول بارے اہم پیش رفت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آئی ایم ایف کو ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال اور اقتصادی اعشاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں رواں مالی سال کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے زیر غور ریونیو اقدامات اور توانائی کے شعبے میں متوقع اہم فیصلوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا.

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *