Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایف آئی اے راولپنڈی کی ہنڈی حوالہ کیخلاف کارروائی؛غیرملکی کرنسی و سامان ضبط – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایف آئی اے راولپنڈی کی ہنڈی حوالہ کیخلاف کارروائی؛غیرملکی کرنسی و سامان ضبط

راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے راولپنڈی میں ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملازمین کو تحویل میں لیکر کرنسی و آلات ضبط کرلیے۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمرشل بینکنک سرکل نے انٹیلجنس ادارے کے ہمراہ مال پلازہ راولپنڈی میں غیرقانونی ایکسچینج چلانے والے ڈیلر کے خلاف کارروائی کی۔

ایف آئی اے کی کارروائی کا علم ہوتے ہی کرنسی ایکسچینج مالک گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا تاہم ایف آئی اے ٹیم نے تعاقب کرکے اسے قابو کرلیا۔

ایف آئی اے اہلکاروں نے کرنسی ایکسچینج شاپ کے مالک کی گاڑی بھی تحویل میں لی، گاڑی سے بھی کرنسی برآمد ہوئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *