Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مریم نواز قومی ایئرلائن کی اکانومی کلاس سے وطن واپس پہنچیں گی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مریم نواز قومی ایئرلائن کی اکانومی کلاس سے وطن واپس پہنچیں گی

لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کیلئے غیرملکی پرواز کے بجائے قومی ایئرلائن سے سفر کریں گی تاکہ پی آئی اے پر مسافروں کے اعتماد کو بڑھا سکیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کے شیڈول میں معمولی رد و بدل ہوا ہے، مریم نواز کل جمعہ کو لندن سے دبئی کیلئے روانہ ہوں گی اور یہ سفر وہ پی آئی اے کی اکانومی کلاس میں عام مسافروں کے ہمراہ طے کریں گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے ہمراہ آنے والے لیگی رہنما اور وزراء بھی اکانومی کلاس میں ہی سفر کریں گے، ن لیگ کی سینئر نائب صدر کا قومی ایئرلائن میں سفر کرنے کا مقصد پی آئی اے پر مسافروں کے اعتماد کے فروغ دینا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رات کے وقت پروازوں اور مسافروں کے رش کی وجہ سے مریم نواز کی واپسی کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی گئی، اس سے پہلے مریم نواز کی وطن واپسی ہفتہ کی رات 8 بجے شیڈول تھی۔

اب مریم نواز پرسوں ہفتے کے روز سہ پہر 3 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرینگی، جہاں ن لیگی کارکن پارٹی کی سینئر نائب صدر کا والہانہ استقبال کریں گے۔

مریم نواز لاہور ایئرپورٹ کے باہر استقبالیہ کیمپ پر اکٹھے ہونے والے لیگی کارکنوں سے خطاب کرینگی جس کے بعد وہ جاتی امراء کیلئے روانہ ہوجائیں گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے جلسوں، جلوسوں و ریلیوں کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مریم نواز تقریبا ساڑھے 3 ماہ کے بعد وطن واپس پہنچ رہی ہیں، وہ 6 اکتوبر 2022 کو لندن روانہ ہوئیں تھیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *