Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دالوں کا صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دالوں کا صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا

راچی کی ہول سیل مارکیٹوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، اگر پورٹ پر موجود دالوں کو فوری کلئیرنس نہ ملی تو ملک میں دالوں کی قلت ہوجائے گی۔

ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کا اسٹاک صرف 15 دن کا رہ گیا ہے، کراچی کے ہول سیل ڈیلرز نے دالوں کی قلت کا عندیہ دے دیا ہے۔

ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باوجود ہمارے کنٹینر ریلیز نہیں کئے جارہے ہیں، پورٹ پر دالوں کے ہزاروں کینٹینرز پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں دالوں کی قلت ہوگئی ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک قریب ہونے کی وجہ سے دالوں کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اب رمضان میں اجناس کی قلت کا خدشہ ہے کیوں کہ درآمدی اجناس کے کنٹینر پر تاحال ڈیمرج معاف نہیں ہوا اور ڈیمرج اور ڈیٹینشن کی وجہ سے اجناس کی لاگت میں 25 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اجناس کے کنٹینرز بروقت کلیئر کیے جائیں تو دالوں کی قیمت میں 100 روپے کلو تک کی کمی لائی جاسکتی ہے۔

امپورٹرز نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ بینکس ریٹ زیادہ ہونے کے باوجود ڈالر نہیں دے رہیں جب کہ پورٹ چارجز جو معاف کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اس پر بھی ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دالوں کی قیمت میں 25 فیصد ڈیٹینشن اور ڈیمرجز کا اضافہ اور ڈالر بڑھنے سے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے، عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *