Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معیشت پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج کردیا۔

ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے تمام افلاطون اکٹھے کرکے مذاکرہ کرلیں، عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے اور حکومت جاتی دیکھ کر خود ہی توڑ دیے۔

انہوں نے کہا عمران خان کی تمام باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، معیشت کی بدحالی کے ذمہ ہم نہیں عمران خان ہے، عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا، نیازی کی تباہ کی ہوئی معیشت کو ہم ٹھیک کررہے ہیں۔
’عمران خان نے معیشت کے غلط اعداد و شمار جاری کیے‘

اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کے غلط اعداد و شمار جاری کیے، جی ڈی پی پر جھوٹ بولا، عمران خان کی ترقی کا ہدف یہ ہے کہ اگر میری حکومت نہیں تو ریاست بھی نہ رہے۔

وزیر خزانہ نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ حکومت آپ کی تباہی ٹھیک کررہی ہے، آپ نے ملک کو یہاں لاکر کھڑا کیا گیا، آپ نے مان لیا تو کون چوری شدہ الیکشن سے آپ کو لایا، اور آپ نے خود ہی اُس کا نام بتادیا۔

’عمران خان سیاسی دشمنی نہ کرتے تو پاکستان آج اس ڈگر پر نہ ہوتا‘

ان کا کہنا تھا کہ اپ اگر معیشت پر کام کرتے اور سیاسی دشمنی نہ کرتے تو پاکستان آج اُس ڈگر پر نہ ہوتا، ہمارے لیے ریاست یا سیاست کا آپشن تھا، لوگ نوازشریف کے پاس لائنیں لگا کر کھڑے تھے جب عدم اعتماد ہورہا تھا، ریاست کو بچانے کا فیصلہ کیا اور سیاست کو قربان کرنے کا فیصلہ کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *