Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
’پٹھان‘ کی کامیابی پر پاکستانی فنکاروں کی شاہ رخ کو مبارکباد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

’پٹھان‘ کی کامیابی پر پاکستانی فنکاروں کی شاہ رخ کو مبارکباد

کراچی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو نئی فلم ’پٹھان‘ کی کامیابی پر جہاں بالی وڈ سے مبارکبادیں مل رہی ہے وہیں پاکستانی فنکاروں نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستانی فنکارہ انوشے اشرف نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں شاہ رخ خان کی دل کھول کر تعریفیں کی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اگرچہ بہت سے لوگ ان کو پسند نہیں کرتے اور بطور پاکستانی ہمیں بالی وڈ کو پروموٹ نہیں کرنا چاہئے لیکن میرے لئے شاہ رخ خان ایک یونیورسل سپر اسٹار ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بطور فنکار ہم لوگوں کو سرحدوں سے بالاتر ہوکر ملاتے ہیں۔

ثمینہ پیرزادہ نے ٹویٹر پر شاہ رخ کو فلم کی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ محبت کے ساتھ نفرت سے جیت رہے ہیں۔

شان شاہد نے ’پٹھان‘ کی کامیابی پر مبارکباد تو نہیں دی لیکن معنی خیز ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شاہ رخ خان کو انڈیا کے مسلمانوں کی مدد کرنی چاہئے اور وہ ایک پٹھان کا انتظار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ نے صرف تین دن میں پوری دنیا سے 313 کروڑ بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *