Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور مردم شماری کیلئے سیکیورٹی ڈیوٹیاں لگانا پنجاب پولیس کیلئے مشکل ہوگا، پولیس حکام نے وفاق سے 15 ہزار کی نفری طلب کرلی۔

پی ایس ایل اور مردم شماری کے دوران سیکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس کے پاس نفری کم پڑگئی، آئی جی پنجاب نے یکم مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں شروع ہونے والی مردم شماری کےلئے 15 ہزار کی نفری وفاقی حکومت سے مانگ لی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مردم شماری کےلئے لاہور میں 45 سو ٹیموں کےلئے 5 ہزار سے زائد ملازمین درکار ہوں گے جب کہ صوبہ بھر میں ساڑھے 47 ہزار سے زائد ٹیموں کیلئے 50 ہزار نفری درکار ہوگی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے ریزویر میں صرف 14 ہزار سے زائد نفری موجود ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مردم شماری کرنے والی ٹیموں کو نفری کس طرح فراہم کی جائے گی، پلان ترتیب دے دیا گیا، جس کے تحت تمام اضلاع میں تھانوں کی نفری مردم شماری کی ٹیموں کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں گی اور ہر ٹیم کے ساتھ 1 اہلکار جب کہ 10 ٹیموں پر ایک سپروائزری افسر تعینات کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے دوران متعلقہ اضلاع میں وفاق سے مانگی گئی نفری مردم شماری کےلئے تعینات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مردم شماری کے لئے محکمہ تعلیم نے 50 ہزار کی نفری مانگی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *