Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایف آئی اے نے پیٹرول چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایف آئی اے نے پیٹرول چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے پٹرول چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے ملزم امجد خان نجی پیٹرول کمپنی کی درخواست پر کارروائی کی، ملزم نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ریموٹ کنٹرول چپ پیٹرول پمپ پر فکس کی ہوئی تھی، جس کے باعث ایک لیٹر سے 200-300 ملی لیٹر پٹرول چوری کررہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول ڈلواتے ہوئے یہ سسٹم آن ہو جاتا تھا اور ملزم ریموٹ کا استعمال کرتے ہوئے پیٹرول بوتھ کے ڈیجیٹل سسٹم کو اپنے کنٹرول میں کر لیتا تھا۔
ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون، فیول کٹ اور فیول کٹ ریموٹ کنٹرول برآمد کرلیے ہیں، گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *