Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
الیکشن کمیشن کی پنجاب اور کے پی کی نگراں حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

الیکشن کمیشن کی پنجاب اور کے پی کی نگراں حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے نگراں وزائے اعلیٰ کو صوبوں میں تقرریاں و تبادلے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

دونوں صوبوں کے وزائے اعلیٰ کو ارسال کیے گئے خط میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جی جلد تبدیل کرلیں، صوبوں میں شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر ممکن ٹرانسفر پوسٹنگ کا عمل مکمل کیا جائے۔

الیکشن کمیشن جلد صوبوں میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا، انتخابی شیڈول کے بعد کسی بھی قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ بند کر دی جائے گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق کی تیاری کیلیے دو فروری کو طلب کیا جانے والا اجلاس ملتوی کردیا، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو اجلاس ملتوی ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا۔

مشاورتی اجلاس کی تاریخ جلد فائنل کر کے سیاسی جماعتوں کو آگاہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دینے سے متعلق اجلاس اگلے ہفتے بلانے کا فیصلہ کیا ہے، سیاسی جماعتوں کو تجاویز کے لیے زیادہ ٹائم مل جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *