Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسلح افراد کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسلح افراد کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف نائن پارک میں مسلح ملزمان نے لڑکی کو اسلحے کے زور پر اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اسلام آباد کے سب سے بڑے تفریحی فاطمہ جناح پاک میں دوست کے ساتھ آئی لڑکی کو دو مسلح ملزمان نے لڑکے کے ساتھ اغوا کیا اور اُنہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا بعد ازاں ملزمان لڑکی کو اسلحے کے زور پر جنگل میں لے گئے جہاں انہوں نے خاتون کو مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون کے ساتھ زیادتی کے معاملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون دوست کے ساتھ پارک میں تھی جہاں دو ملزمان نے اسلحے کی نوک پر اُسے یرغمال بنایا اور اُسے جنگل کی طرف لے گئے۔

مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نے مجھے جنگل میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور معاملے کو چھپانے پر زور دیا، اگر کسی کو بھی اس بارے میں بتایا تو تمہیں جان سے مار دیں گے۔ اے ایس آئی تھانہ مارگلہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پولیس ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلے گی۔

دوسری جانب متاثرہ لڑکی نے پولیس کو ریکارڈ کیے گئے بیان میں کہا کہ ملزمان نے زیادتی کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا، جب اُس نے پستول پکڑا تو اُس کا بٹ مارا جب کہ ساتھ میں موجود دوست کو بھی تشدد کا نشانہ بنا کر علیحدہ کردیا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ وہ ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتی ہے، دو لڑکوں میں سے ایک کی عمر زیادہ نہیں تھی، میں نے اُن سے ہاتھ جوڑ کر زیادتی نہ کرنے التجا کی تو انہوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹانگ پر پستول کا بٹ مارا۔

لڑکی کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ ہوا جس کی میڈیکل رپورٹ میں جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔ پولیس نے پارک انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔

اُدھر اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وقوعہ سے متعلق اسپیشل یونٹ برخلاف جنسی جرائم تفتیش کررہا ہے، تفتیش کی نگرانی سی پی او آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کررہے ہیں، وقوعہ کے وقت پارک میں موجود لوگوں اور انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ مشکوک افراد کے ڈی این اے بھی لئے جارہے ہیں، کیمروں اور انٹیلیجنس کی بنیاد پر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جلد اصل ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *