Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بین الاقوامی عدالت بھارت سے کشمیریوں کی نسل کشی پر جواب مانگے، اہلیہ یاسین ملک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بین الاقوامی عدالت بھارت سے کشمیریوں کی نسل کشی پر جواب مانگے، اہلیہ یاسین ملک

مقبوضہ وادی کشمیر کے حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک مطالبہ ہے کہ حق خودارادیت دیا جائے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ 30 سالوں سے پاکستانی قوم بھارتی افواج کے ظلم و جبر کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منا رہی ہے لیکن گزشتہ 75 سالوں سے بھارت مظالم کی نئی داستان رقم کررہا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ آج تک لاکھوں کشمیری تحریک آزادی کے لیے اپنی جان کا نظرانہ پیش کرچکے ہیں، کشمیریوں کا ایک ہی مطالبہ ہے انہیں حق خودارادیت دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی شکر گزار ہوں کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر سال پاکستانی عوام کی جانب سے ایک مضبوط پیغام دنیا کو دیا جاتا ہے لیکن کب تک ہم یہ دن بنائیں گے کشمیریوں کو اب آزادی ملنی چاہیے۔

مشعال ملک نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی عدالت میں بھارت سے کشمیریوں کی نسل کشی پر جواب مانگے۔

دوسری جانب یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حریت رہنما عبدالحمید لون نے حکومت پاکستان اور عوام کے شکر کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قوم کے ٹھوس موقف سے کشمیری عوام کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، 5 فروری کا دن کشمیریوں اور پاکستانیوں کے لازوال رشتے کی پہچان ہے۔ پاکستان نے آزمائش اور مشکل گڑھی میں کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اپنے سچے خیرخواہ ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

عبدالحمید لون نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی کے آخری الفاظ کشمیر تھے، پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ اور او آئی سی جیسے عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *