Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیار شروع کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیار شروع کردی

پشاور: تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کے لیے تیار شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کی ابتدائی فہرست چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے کردی۔ چیرمین پی ٹی آئی نے امیدواروں کے ناموں پر مزید غور کرنے اور انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس زمان پارک لاہور میں چیرمین عمران خان کی صدارت میں ہوا جس میں ہر حلقے سے تین تین امیدواروں کی فہرست اجلاس میں پیش کی گئی۔
تفیصلی بحث کے بعد عمران خان نے پارلیمانی بورڈ کو امیدواروں کے ناموں پر مزید غور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امیدواروں کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

زرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے خیبرپختونخوا کی پارٹی قیادت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی حکمت عملی جلد ترتیب دیں اور عوام سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *