اسلام آباد: وزیرمملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کرواتے پھر رہے ہیں۔
عمران خان کی جیل بھرو تحریک شروع کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک چلانے سے پہلے چار دن کیلئے جیل جانے والوں کا رونا تو بند کراو، ان صاحب جیل جانے کا شوق ہے تو ضمانتیں کیوں کراتے پھر رہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی عمران خان کے اعمال اور زبان انہیں جیل پہنچائیں گے، پی ٹی آئی والے تڑیاں دینے بعد ترلے کرتے ہیں، عمران خان جیل بھرو تحریک کے اعلان پر بھی یوٹرن لیں گے۔

Leave a Reply