Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فیروز خان کا وکیل منیب بٹ کیخلاف ایف آئی اے پہنچ گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فیروز خان کا وکیل منیب بٹ کیخلاف ایف آئی اے پہنچ گیا

کراچی: پاکستانی اداکار فیروز خان کے وکیل نے ایف آئی اے میں منیب بٹ کیخلاف ہتک عزت کی شکایت درج کرادی۔

فائق علی جاگیرانی نے ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ منیب بٹ کے خلاف ہتک عزت کی ایف آئی آر کاٹی جائے۔

فیروز خان کی جانب سے ساتھی فنکاروں کے خلاف قانونی نوٹسز بھجوانے اور ان کی نجی معلومات ظاہر کرنے پرشدید تنقید کی گئی تھی۔
اس موقع پر منیب بٹ نے فیروز کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنا وکیل (فائق علی) تبدیل کرے، کیوں کہ اس کیس کے ذریعے وکیل یوٹیوب پر اپنے سبسکرائبر بڑھا رہا ہے اور یہ کیس اس وقت تک چلے گا جب تک وکیل کو سلور بٹن نہیں مل جاتا۔

اب فائق علی نے ایف آئی اے کو درخواست دی ہے کہ وہ انہیں بدنام کرنے پر منیب بٹ کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *