Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پولیس اہلکاروں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پولیس اہلکاروں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی: لیاری آگرہ تاج کالونی میں پولیس اہلکاروں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

کراچی میں لیاری کے علاقہ آگرہ تاج کالونی دہلی پارک کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش رات گئے ضابطہ کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لے جائی گئی جہاں مقتول کی شناخت 26 سالہ طاہر بنگش کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او کلری آغا اسد نے بتایا کہ واقعہ پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کے دوران پیش آیا تھا جو کہ ڈیوٹی پر نہیں تھے، مقتول سعید آباد تھانے میں تعینات تھا تاہم پولیس فائرنگ کی وجہ اور ملزم کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
دریں اثنا قصبہ نیو میانوالی کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 24 سالہ امام شاہ کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *