Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی میں رینجرز اور کشمیر ریلی پر حملوں سمیت دیگر دہشتگرد وارداتوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتارکرلیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث کالعدم سندھو دیش لبریشن آرمی ( ایس آر اے) سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حنیف عرف بلو بادشاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار دہشتگرد رینجرز پر حملوں ، کشمیر ریلی پر پر دستی بم حملوں اور چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث تھا ۔ دہشت گرد حنیف کا نام ریڈ بک میں موجود ہے۔دہشت گرد حنیف نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان میں حاصل کی ۔حنیف نے 2019 میں ایس آر اے میں شمولیت اختیار کی۔ گرفتار دہشت گرد نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردی کی پہلی واردات گلستان جوہر کامران چورنگی پر 10جون 2020 کو رینجرز پر دستی بم حملے سے کی۔ 19جون 2020کو گھوٹکی میں رینجرز کی موبائیل پر دستی بم سے حملہ کیا ۔ 4جولائی 2020ء کوپنو عاقل میں رینجرز کی گاڑی پر دستی بم پھینکا ، پانچ اگست دو ہزار بیس کو کراچی میں کشمیر ریلی پر ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا ۔ 5اگست 2020کو کورنگی میں رانا جی اسٹیٹ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا ، 15 دسمبر2020ء کو کلفٹن میں چائنا ریسٹورنٹ کے مالک کی گاڑی پر Magneticبم لگایا،15 دسمبر 2020کو شیخ زیدکیپمس پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔ دہشت گرد نے جمالی پل کے قریب چینی باشندوں پر فائرنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔ 2019 میں قائد آباد پل پر بارود سے بھری موٹر سائیکل کھڑی کی لیکن دھماکہ نہیں ہوسکا۔حنیف کے مطابق دہشت گردی کی وارداتوں کا حکم ایس آر اے کا کمانڈر اصغر شاہ اور سجاد شاہ دیتا تھا ۔ حنیف کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی میں رینجرز اور کشمیر ریلی پر حملوں سمیت دیگر دہشتگرد وارداتوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتارکرلیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث کالعدم سندھو دیش لبریشن آرمی ( ایس آر اے) سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حنیف عرف بلو بادشاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار دہشتگرد رینجرز پر حملوں ، کشمیر ریلی پر پر دستی بم حملوں اور چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث تھا ۔ دہشت گرد حنیف کا نام ریڈ بک میں موجود ہے۔دہشت گرد حنیف نے دہشت گردی کی تربیت افغانستان میں حاصل کی ۔حنیف نے 2019 میں ایس آر اے میں شمولیت اختیار کی۔ گرفتار دہشت گرد نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ دہشت گردی کی پہلی واردات گلستان جوہر کامران چورنگی پر 10جون 2020 کو رینجرز پر دستی بم حملے سے کی۔ 19جون 2020کو گھوٹکی میں رینجرز کی موبائیل پر دستی بم سے حملہ کیا ۔ 4جولائی 2020ء کوپنو عاقل میں رینجرز کی گاڑی پر دستی بم پھینکا ، پانچ اگست دو ہزار بیس کو کراچی میں کشمیر ریلی پر ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا ۔ 5اگست 2020کو کورنگی میں رانا جی اسٹیٹ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا ، 15 دسمبر2020ء کو کلفٹن میں چائنا ریسٹورنٹ کے مالک کی گاڑی پر Magneticبم لگایا،15 دسمبر 2020کو شیخ زیدکیپمس پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔ دہشت گرد نے جمالی پل کے قریب چینی باشندوں پر فائرنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔ 2019 میں قائد آباد پل پر بارود سے بھری موٹر سائیکل کھڑی کی لیکن دھماکہ نہیں ہوسکا۔حنیف کے مطابق دہشت گردی کی وارداتوں کا حکم ایس آر اے کا کمانڈر اصغر شاہ اور سجاد شاہ دیتا تھا ۔ حنیف کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو امن و امان کی نہیں بلکہ مخالفین کو کچلنے کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں۔

پرویز الٰہی کے ساتھ پنجاب اور پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت کی ناک تلے دوبارہ دہشت گردی ملک میں سر اُٹھا رہی ہے، حکومت الیکشن سے بھاگ نہیں سکتی۔ حکومت کو انتخابات کی تاریخ دینی ہی پڑے گی ورنہ یہ آئین شکنی کی مرتکب ہوگی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف حکومت کی جانب سے شرکت کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس کا حصہ بننے پر غور کررہی ہے جب کہ اس سلسلے میں پارٹی رہنما فواد چوہدری نے اعظم خان سواتی اور شیخ رشید احمد کے نام دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے نمائندے کے طور پر اے پی سی میں شرکت کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *