Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے پرانا گولیمار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کے دوران ایک ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش، 5 غیر قانونی مقیم تارکین وطن اور 7 مشتبہ افراد سمیت 24 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پرانا گولیمار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں اسٹریٹ کریمنلز، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران ایک ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کریمنلز، 5 منشیات فروش، 5 غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن اور 7 مشتبہ افراد سمیت 24 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے 9 عدد نائن ایم ایم پسٹل، 4 تیس بور پسٹل، ایک بارہ بور شارٹ گن، ایک ایس ایم جی، ایک ایم پی فائیو،381 مختلف اقسام کا ایمونیشن، 570 تنزانیہ ٹوکن، چوری شدہ 17 موبائل فون، 3 موٹر سائیکلیں، 570 گرام کرسٹل بھی برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کو مع اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *