Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
19 زبانوں میں گانے والی ایوارڈ یافتہ بھارتی گلوکارہ مردہ حالت میں پائی گئیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

19 زبانوں میں گانے والی ایوارڈ یافتہ بھارتی گلوکارہ مردہ حالت میں پائی گئیں

چینائی: بھارت میں 80 کی دہائی کی مقبول گلوکارہ وانی جےرام اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کے گھر کام کرنے والی ماسی نے صبح بار بار گھنٹی بجانے کے باوجود دروازی نہ کھولنے پر وانی جے رام کی بہن کو بلایا جن کے پاس گھر کی متبادل چابی بھی تھی۔

ڈپلی کیٹ چابی کی مدد سے دروازہ کھول کر اہل خانہ جب گھر میں داخل ہوئے تھے ماضی کی مقبول گلوکارہ فرش پر گری ہوئی تھیں اور ان کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔

گلوکارہ وانی جے رام کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ گلوکارہ نے خودکشی کی یا وہ حادثاتی طور پر گر کر ہلاک ہوگئیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے 19 زبانوں میں گیت گانے والی گلوکارہ وانی جے رام نے 1971 میں کیریئر کا آغاز کیا اور تین بار بھارت کا نیشنل فلم ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ انھوں نے تقریباً 10 ہزار سے زائد گیت گائے تاہم کافی عرصے سے گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *