Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلحہ کی آن لائن فروخت، سی ٹی ڈی نے گروپ کا سراغ لگالیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلحہ کی آن لائن فروخت، سی ٹی ڈی نے گروپ کا سراغ لگالیا

کراچی: سندھ میں دہشت گردی اور اسٹریٹ کرمنلز کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا جس کے بعد کراچی میں غیر قانونی اسلحہ کی آن لائن خرید و فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کی جانچ پڑتال مکمل کرکے سندھ میں غیر قانونی اسلحے کی ترسیل کرنے والے گروپ کا سراغ لگالیا ہے۔ سندھ کے سی ٹی ڈی نے ایسے گروپس کا سراغ لگایا ہے جو کراچی شہر میں دہشت گردوں، اسٹریٹ کرمنلز اور چھوٹے بڑے جرائم میں ملوث ملزمان کو اسلحے کی ترسیل کرتا ہے۔ یہ جرائم پیشہ گروہ اسٹریٹ کرمنلز کو آن لائن اسلحہ فراہم کرتے ہیں، فضل جان نامی اسمگلر اس گروپ کا اہم کردار ہے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی طارق نواز نے انکشاف کیا ہے کہ دلنواز، عبد النصیر اور نوید سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسلحہ فروخت کرتے ہیں ، سی ٹی ڈی نے آن لائن اسلحہ فروخت کرنے والوں کی تصاویر اور ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، نیٹ ورک کو قبائلی علاقوں اور کے پی کے سے آپریٹ کیا جارہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *