Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکا میں تعلیم کے خواہشمند طالبعلموں کیلئے کراچی میں یونیورسٹی فیئر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکا میں تعلیم کے خواہشمند طالبعلموں کیلئے کراچی میں یونیورسٹی فیئر

کراچی: کراچی میں امریکی قونصل خانے اور یو ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے یونیورسٹی فیئر کا انعقاد کیا گیا۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ اس تقریب میں طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں مشہور امریکی یونیورسٹیز نے اپنے اسٹالز لگائے اور طلبا کو داخلے کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔

امریکی جامعات کے نمائندگان نے طلبہ کو ماسٹر پروگرام میں منتخب ہونے کے طریقہ کارسے آگاہ کیا اور اسٹوڈنٹ ویزا کی بنیاد پر کیمپس جاب میں کمانے کی قانونی پالیسی بھی بتائی تاکہ طلبہ اپنی فیس بھی دے سکیں اور اپنے دیگر اخراجات بھی پورے کرسکیں، پاکستانی طالب علموں نے اس یونیورسٹی فیر کو اپنے لئے ایک حوصلہ افزا قدم قرار دیا۔

اس موقع پر امریکی قونصل خانے کی نمائندہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باصلاحیت طالب علموں کی کمی نہیں اور امریکی یونیورسٹیز چاہتی ہیں کہ پاکستانی طالب علم ان کے کیمپس میں تعلیم حاصل کریں، اس وقت امریکی کالجز اور جامعات میں 7500 پاکستانی طلباء زیر تعلیم ہیں۔

امریکی قونصل خانے کی نمائندہ نے کہا کہ ہم مزید پاکستانیوں کو اپنی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے امریکا کا انتخاب کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، امریکہ میں تعلیم کے خواہشمند یو ایس ایجوکیشن کے کراچی آفس میں رابطہ کرکے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *