Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑیوں کو تلک نہ لگوانے پرتنقید کا سامنا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑیوں کو تلک نہ لگوانے پرتنقید کا سامنا

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑیوں کو تلک نہ لگوانے پرشدید تنقید کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک ہوٹل میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہوٹل کے دروازے پر بھارتی کھلاڑیوں کا استقبال ہندوؤں کا روایتی تلک لگا کر کیا جا رہا ہے۔

دو مسلمان کھلاڑیوں محمد سراج اور عمران ملک سمیت کچھ دیگر ہندو کھلاڑی بغیر تلک لگوائے گزر گئے تاہم ہندوؤں انتہاپسندوں نے مسلمان کھلاڑیوں کیخلاف مہم شروع کردی۔ ہندو انتہاپسند صارف نے ٹوئٹ میں کہا دونوں کھلاڑیوں کو تلک لگوانا چاہیے تھے وہ بھارت کے کھلاڑی ہیں پاکستان کے نہیں۔

سوشل میڈیا پر ہندو انتہاپسندوں نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالنے اور پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا تو دوسری جانب مسلمان کھلاڑیوں کے حامی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ بھی مسلمانوں کی کسی تقریب میں ٹوپی نہیں پہنتے تو کیا ان پر بھی تنقید کی جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *