Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غیرملکی کرنسیوں کی انسداد اسمگلنگ، سی اے اے کے شعبہ کارگو میں بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غیرملکی کرنسیوں کی انسداد اسمگلنگ، سی اے اے کے شعبہ کارگو میں بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر سمیت دیگر غیرملکی کرنسیوں کی انسداد اسمگلنگ کیلیے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں واقع سول ایوی ایشن کے شعبہ کارگو میں بھی بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سول ایوی ایشن کو ایک خط بھی ارسال کیا ہے جس میں سی اے اے کو کہا گیا ہے کہ وہ کراچی ائیرپورٹ کارگو ایکسپورٹ سیکشن میں اسٹیٹ بینک بوتھ کیلیے جگہ فراہم کرے، اس بوتھ کے ذریعے اسٹیٹ بینک نے محکمہ کسٹمز کے ساتھ غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ روکنے اور ایکس چینج کمپنیوں کی سخت نگرانی بھی کرے گا۔

کارگو سیکشن میں بوتھ قائم کرنے سے فارن کرنسی ایکس چینج ایکسپورٹ کرنے میں ایکس چینج کمپنیز کو بھی مدد ملے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *