ملتان: انسداد دہشت گردی فورس نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا جس کی شناخت حماد کے نام سے ہوئی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ دہشت گرد کا تعلق کلعدم تنظیم سے ہے، جس کے قبضہ سے خودکش جیکٹ، پستول ، گولیاں اور کلعدم تنظیم کے اسٹیکرز برآمد ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply