اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور زلزلے سے ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس کیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں، غم زدہ خاندانوں سے دلی ہم دردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکیہ اور اس کے عوام کے ساتھ ہے، زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔

Leave a Reply