Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی میں شوٹنگ کے دوران حرا مانی اور ڈرامے کی ٹیم پر حملہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی میں شوٹنگ کے دوران حرا مانی اور ڈرامے کی ٹیم پر حملہ

کراچی: ڈرامے کی شوٹنگ دوران اداکارہ حرا مانی اور ٹیم پر مشتعل افراد نے حملہ کر دیا۔

ہدایتکار نبیل قریشی اداکارہ حرا مانی اور دیگر ٹیم نے سوشل میڈیا پر خود پر ہونے وا لے حملے کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

ہدایتکار کے مطابق پی آئی بی کالونی جمشید کوارٹر میں شوٹنگ جاری تھی کہ علاقہ مکینوں نے ٹیم پر حملہ کر دیا اور حرا مانی سمیت دیگر اراکین کو ہراساں کیا اور ان سے ان کا قیمتی سامان بھی چھین لیا۔

نبیل قریشی نے اپنی ٹیم کے ساتھ پیش آنے والے واقع کے بارے میں مزید لکھا کہ ہم اس وقت پولیس اسٹیشن میں بیٹھے ہیں ہمارے ساتھ کراچی میں اس سے پہلے اس نوعیت کا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا، نبیل نے بتایا کہ حملہ آور اسلحہ سے لیس تھے انہوں نے خواتین کا لحاظ نہ کرتے ہوئے ان پر بھی ہاتھ اُٹھایا اور ہمارے موبائل، بٹوے سمیت قیمتی سازو سامان لوٹ کر لے گئے۔

ہدایتکار نبیل قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

شوٹنگ سیٹ پر حملہ، زخمیوں کیلئے دعاؤں کی اپیل

حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ٹیم کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں بچانے کیلئے آخری حد تک کوشش کی اور خود زخمی ہوگئے وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

شوٹنگ سیٹ پر حملہ، زخمیوں کیلئے دعاؤں کی اپیل.حرامانی اور دیگر چائلڈ آرٹسٹ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عملے کے زخمی افراد اسپتال میں داخل ہیں ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *