Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کل سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کل سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور: شہری خبردار ہوجائیں ، ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو وارننگ کا آج آخری دن ہے۔

سی ٹی او لاہور نے شہر کو ایکسیڈنٹ فری سٹی بنانے کا عزم کرلیا۔ کل 07 فروری سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن ہوگا۔

سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سوار ماڈل روڈز استعمال نہیں کرسکیں گے، موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا، سال 2022 میں ہیڈ انجری کے باعث 222 شہری لقمہ اجل بنے، ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے 80 سے 90 فیصد قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔
کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈز، مین بلیوارڈ روڈز سمیت اہم روڈز پر لین لائن کی سختی سے پابندی کروائی جائے گی، ہیلمٹ ہاتھ میں پکڑنے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *