Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اداکارہ سنبل اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اداکارہ سنبل اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سوشل میڈیا پر مہم کیخلاف مقدمے میں گواہی اور شواہد پیش نا کرنے پر اداکارہ سنبل اقبال کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو سوشل میڈیا پر مہم چلانے سے متعلق ندیم کیانی و دیگر کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ سنبل اقبال نے 2020 میں شکایت درج کرائی تھی۔ اداکارہ سنبل اقبال عدالت میں گواہی کے لیے پیش نہیں ہورہی ہیں۔
عدالت نے اداکارہ سنبل اقبال کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے اداکارہ کے 10 ہزار روپے مالیت وارنٹ گرفتاری جاری کیئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق اداکارہ سنبل اقبال نے ندیم کیانی و دیگر کیخلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی۔ ندیم کیانی نے کیس میں ضمانت کرارکھی ہے۔

اداکارہ نے الزام لگایا تھا کہ ندیم کیانی و دیگر نے ان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی ہے۔ ندیم کیانی و دیگر کیخلاف پاکستان الیکٹرونک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *