Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی۔

سیشن جج طاہر محمود نے شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت ایڈیشنل سیشن جج کو بھجوا دی، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت پر کل سماعت کریں گے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس کی معاونت سے پراسیکیوشن نے شیخ رشید پر جھوٹے الزامات لگائے اور ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹس معطل ہونے کے باوجود شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، شیخ رشید پر ایف آئی آر میں لگائی گئی دفعات عام شہری کی درخواست پر نہیں لگ سکتی۔
درخواست گزار کے مطابق شیخ رشید کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے اور انکے خلاف پولیس نے اختیارات کا غلط استعمال کیا، شیخ رشید اڈیالہ جیل میں قید ہیں مزید تفتیش کی ضرورت نہیں۔

استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت منظور کرے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *